جرائم و حادثات

طلباء سے ٹوائلٹ صاف کروانے پر صدرمعلمہ کے خلاف ایف آئی آر

کلبرگی ضلع میں طلباء سے اسکول ٹوائلٹ صاف کرنے پر پولیس نے ہیڈمسٹریس (صدر معلمہ) کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

کلبرگی: کلبرگی ضلع میں طلباء سے اسکول ٹوائلٹ صاف کرنے پر پولیس نے ہیڈمسٹریس (صدر معلمہ) کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

متعلقہ خبریں
مسخ شدہ عریاں تصویر بھیج کر جیل سے ہسٹری شیٹرس کے جبری وصولی کالس
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
ہوٹل منہدم کیس، اداکار وینکٹیش اور افراد خاندان کیخلاف کیس درج
حور فاؤنڈیشن انڈیا شاھین نگر میں اردو دانی امتحان کے کامیاب طلباء میں اسنادات کی تقسیم

والدین کی شکایت پر پولیس نے مولانا آزاد ماڈل انگلش اسکول کی ہیڈ مسٹریٹس جوہر جبینہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔

سرپرستوں نے الزام عائد کیا کہ ملزمہ ٹیچر کئی ماہ سے بچوں سے ٹوائلٹس صاف کروارہی ہے۔ اس نے طلباء سے اپنے مکان کا باغ بھی صاف کروایا۔

سرپرستوں نے پولیس سے اپنی شکایت میں کہا کہ بچوں سے اسکول میں یہ کام کروانے سے باز رہنے کی بار بار واننگ کے باوجود اس نے وہ باز نہیں آئی۔ طلباء نے اس معاملے میں سرپرستوں سے بار ہا شکایت کی۔ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔