شمالی بھارت

اسد اویسی کو بی جے پی کیخلاف لڑائی میں شامل ہونے شیوپال کا مشورہ

شیوپال نے کہا کہ اویسی صاحب ایک بہت اچھے انسان ہیں لیکن وہ بی جے پی کے خلاف سماج وادی پارٹی کی لڑائی میں کب شامل ہوں گے۔

لکھنو: سماج وادی پارٹی (ایس پی) قائد شیوپال یادو نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) صدر اسدالدین اویسی کو مشورہ دیا کہ وہ بی جے پی کے خلاف لڑائی میں شامل ہوجائیں۔

متعلقہ خبریں
صارفین کو احتیاط سے برقی استعمال کرنے کا مشورہ
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ

اس اقدام کو سماج وادی پارٹی اور اے آئی ایم آئی ایم کے درمیان مفاہمت کی علامت کے طورپر دیکھا جارہا ہے جن کے بیچ اختلافات تھے۔شیوپال نے کہا کہ اویسی صاحب ایک بہت اچھے انسان ہیں لیکن وہ بی جے پی کے خلاف سماج وادی پارٹی  کی لڑائی میں کب شامل ہوں  گے۔

 اویسی کے ایک حالیہ ٹویٹ جس میں انہوں نے اصلی ہندوتوا کی حفاظت کرنے  اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے پابند عہد ہونے اکھلیش یادو کے بیان پر سوال اٹھایا تھا‘سے متعلق  اویسی کے ایک حالیہ ٹویٹ کے بارے میں دریافت کرنے  پر شیوپال نے یہ پیشکش کی۔

 2017 کے انتخابات سے قبل سماج وادی پارٹی اور اے آئی ایم آئی ایم کے درمیان اختلافات عروج پر پہنچ گئے تھے جب اویسی کو اُس وقت کی اکھلیش یادو حکومت نے 17 مواقع پر یوپی کے مسلم غلبہ والے اضلاع جیسے اعظم گڑھ‘ میرٹھ‘ غازی آباد‘ رام پور اور بہرائچ میں ریالیاں منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

a3w
a3w