دہلی
دہلی میں بی جے پی رہنما روی شنکر پرساد کی رہائش گاہ پر لگی آگ
فائر بریگیڈ کے مطابق آگ مکان کے ایک کمرے میں بستر سے بھڑکی۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا،"ہمیں صبح 8 بجے واقعے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی تین فائر ٹینڈرز موقع پر روانہ کیے گئے۔ صبح 8:30 بجے تک آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔"
نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں بدھ کی صبح بی جے پی کے سینئر رہنما روی شنکر پرساد کی رہائش گاہ، 21 مدر ٹریسا کریسنٹ مارگ پر آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ کے مطابق آگ مکان کے ایک کمرے میں بستر سے بھڑکی۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا،”ہمیں صبح 8 بجے واقعے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی تین فائر ٹینڈرز موقع پر روانہ کیے گئے۔ صبح 8:30 بجے تک آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔”
آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مقامی پولیس کو بھی اطلاع دی گئی ہے ۔