جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں بی ایس این ایل کے دفترمیں آگ لگ گئی،تین لاکھ موبائل فونس اوربینکس سرگرمیاں متاثر

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر کلاک ٹاور سرکل میں واقع بی ایس این ایل کے دفتر میں اچانک آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر کلاک ٹاور سرکل میں واقع بی ایس این ایل کے دفتر میں اچانک آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
زیر تعمیر ہمہ منزلہ عمارت میں آتشزدگی (ویڈیو)
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری

 اے سی سے گیس کے اخراج کے نتیجہ میں کل شب یہ واقعہ پیش آیا۔

مقامی افرادنے آگ کے ساتھ کثیف دھویں کو دیکھ کر فائر بریگیڈ کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

 حکام نے بتایا کہ اس واقعہ میں تقریباً ایک کروڑ روپے کا مالی نقصان ہوا۔

احتیاط اقدام کے طور پر ٹاور سرکل کے علاقہ میں بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی تھی۔فائربریگیڈ کے عہدیدار وینکنا نے کہا کہ اس واقعہ کے ساتھ ہی چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پایاگیا۔

یہ عمارت 2+G ہے اور پہلی منزل پر یہ بی ایس این ایل کادفتر ہے۔

اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی