جرائم و حادثاتحیدرآباد
حمایت نگر کے مینروا گرانڈ میں آگ لگ گئی (ویڈیو)
حیدرآباد کے حمایت نگر میں واقع مینروا گرینڈ ہوٹل میں اتوار کی شام آگ لگ گئی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے حمایت نگر میں واقع مینروا گرینڈ ہوٹل میں اتوار کی شام آگ لگ گئی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر حکام کے مطابق آگ ہوٹل کے کچن میں لگی جس کی اطلاع ملتے ہی قریبی فائر اسٹیشن کے فائر ٹنڈرز موقع پر پہنچ گئے۔ حکام نے بتایا کہ آگ پر تیزی سے قابو پالیا گیا۔
آگ لگنے کے بعد کچھ وقت کے لیے حالات بے قابو ہو گئے۔
عمارت کے سامنے جمع ہونے والے بھاری ہجوم کی وجہ سے مصروف سڑک پر ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔