قومی

پنجاب میں امرتسر۔سہرسہ غریب رتھ ایکسپریس ٹرین میں آگ، تین جنرل کوچ متاثر

سرہند جی آر پی کے ایس ایچ او رتن لال نے بتایا کہ جیسے ہی ایک ڈبے سے دھواں نکلتے دیکھا گیا، ٹرین روک دی گئی اور تمام مسافروں کو وقت پر باہر نکال لیا گیا۔ آگ لگنے سے تین ڈبے متاثر ہوئے ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

امرتسر: پنجاب کے امرتسر سے بہار کے سہرسہ جانے والی غریب رتھ ایکسپریس ٹرین میں ہفتہ کی صبح آگ لگ گئی، جس کے باعث تین جنرل کوچ بری طرح متاثر ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
مفت برقی سربراہی کے باوجود بجلی کا سرقہ، انتظامیہ پریشان
صوبہ پنجاب میں پاکستان کے رمیش سنگھ اروڑہ پہلے سکھ وزیر
بھارت بند، پنجاب میں بسیں سڑکوں سے غائب
ارشدیپ سنگھ نے زیادہ رن دینے کا ورلڈریکارڈ بنالیا
رام رحیم کے اہانت آمیز ریمارکس حکومت پنجاب کو نوٹس


یہ واقعہ سرہند ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ سرہند ریلوے اسٹیشن سے امبالہ کی طرف جا رہی ٹرین کے ایک ڈبے سے دھواں نکلتے ہی اسے فوراً روک دیا گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ ٹرین کے تین ڈبوں میں پھیل گئی۔ تمام مسافروں کو محفوظ طریقے سے ٹرین سے باہر نکال لیا گیا۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے

۔
سرہند جی آر پی کے ایس ایچ او رتن لال نے بتایا کہ جیسے ہی ایک ڈبے سے دھواں نکلتے دیکھا گیا، ٹرین روک دی گئی اور تمام مسافروں کو وقت پر باہر نکال لیا گیا۔ آگ لگنے سے تین ڈبے متاثر ہوئے ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


دریں اثنا، ریلوے وزارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے سرہند اسٹیشن پر آج صبح ٹرین نمبر 12204 امرتسر۔سہرسہ کے ایک ڈبے میں آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ایک مسافر معمولی طور پر زخمی ہوا ہے جس کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔ متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔