کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج سے پہلا ٹسٹ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میاچس کی ٹسٹ سیریز کا 7 اکتوبر سے آغاز ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے اس میاچ کیلئے اپنے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیاہے۔

ملتان(اسپورٹس ڈسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میاچس کی ٹسٹ سیریز کا 7 اکتوبر سے آغاز ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے اس میاچ کیلئے اپنے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیاہے۔

متعلقہ خبریں
انگلش ٹیم پاکستان پہنچ گئی
پانچ کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے
ورلڈکپ کے بعد اسٹوکس کے گھٹنے کی سرجری کا امکان
اسٹوکس‘ ورلڈکپ کیلئے ونڈے ریٹائرمنٹ واپس لیں گے!
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان نے فاسٹ بولر عامر جمال کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری بہترین پلیئنگ الیون ہے اور ٹیم میں عامر جمال کی شمولیت مفید ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ بیٹنگ کے شعبے میں استحکام لانے کیلئے ہم نے تبدیلیاں نہیں کیں۔

انگلینڈ کے خلاف گزشتہ ٹسٹ سیریز میں شکست سے متعلق بات کرتے ہوئے شان مسعود نے کہاکہ انگلش ٹیم کے خلاف ہمیں بہترین حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ آل راؤنڈر بین اسٹوکس مخالف ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہیں لیکن ان کی غیرموجودگی کے باوجود انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کافی مضبوط ہے۔

انگلش کپتان بن اسٹوکس پہلے میاچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ ایسے میں ان کی غیرموجودگی میں ٹاپ آرڈر بلے باز اولی پوپ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انگلینڈ کے خلاف یہ سیریز خاص طورپر محمد رضوان‘ بابر اعظم اور کپتان شان مسعود کیلئے انتہائی ثابت ہوگی۔ اس سیریز میں انہیں رن بنانا ضروری ہوگا۔ بولنگ کے شعبہ میں بھی پاکستانی ٹیم پر شدید دباؤ رہے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹسٹ ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس دوران انگلینڈ کے کپتان بن اسٹوکس پہلے میاچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی غیرموجودگی میں اولی پوپ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ برائیڈن کیرس اس مقابلہ کے ذریعہ اپنے بین الاقوامی ٹسٹ کیریر کی شروعات کریں گے۔ انگلش ٹیم نے پہلے میاچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے جو اس طرح ہے۔

زیک کراولی‘ بن ڈکیٹ‘ اولی پوپ (کپتان)‘ جوئے روٹ‘ ہیری بروک‘ جمی اسمتھ‘ کریس ووکس‘ گس اٹکنسن‘ برائیڈن کارس‘ جیک لیچ‘ شعیب بشیر۔ پاکستان کا پلیئنگ الیون اس طرح ہے۔ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ‘ ابرار احمد۔