حیدرآباد

حیدرآباد میں ملاوٹی گھی کے خلاف H-FAST کا بڑا ایکشن، 25.5 ٹن گھی ضبط

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جائے گی۔

حیدرآباد: حیدرآباد فوڈ ایڈلٹریشن سرویلنس ٹیم (H-FAST) کے حکام نے شہر بھر میں گھی تیار کرنے اور فروخت کرنے والے یونٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 25.5 ٹن ملاوٹی گھی ضبط کرلیا۔

حکام نے کارروائی کے دوران ملاوٹی گھی کی تیاری میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والا 10.5 ٹن خام مال بھی ضبط کیا۔

فوڈ سیفٹی حکام کے مطابق مختلف گھی مینوفیکچرنگ اور سیلنگ یونٹس میں معائنہ اور چھاپہ ماری کے دوران یہ کارروائی انجام دی گئی۔ ضبط کیے گئے گھی اور خام مال کے نمونے مزید لیبارٹری جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جائے گی۔