تعلیم و روزگار

کار میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس کر ہلاک

راجستھان کے ضلع الور کے لکشمن گڑھ تھانہ علاقے میں بدھ کی دیر رات ایک کار میں آگ لگنے کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت کے بعد موقع پر پہنچنے والے الور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر چودھری نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

الور: راجستھان کے ضلع الور کے لکشمن گڑھ تھانہ علاقے میں بدھ کی دیر رات ایک کار میں آگ لگنے کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت کے بعد موقع پر پہنچنے والے الور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر چودھری نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)


مسٹر چودھری نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں خاندان کے سربراہ سنتوش بھیل (35)، اس کی بیوی ششی، ساس پاروتی، بیوی من بھر اور بیٹیاں راگنی اور ساکشی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی کی بھی جانچ کی جائے گی کہ اس میں گیس کٹ باہر سے لگوائی گئی تھی یا کمپنی کی طرف سے نصب تھی۔ اس کی تکنیکی جانچ کے ساتھ ساتھ گاڑی کی فٹنس کی بھی جانچ کی جائے گی۔


انہوں نے بتایا کہ رات کو اطلاع ملی تھی کہ ایک ارٹیگا کار میں آگ لگ گئی ہے جس میں پانچ افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ ڈرائیور شیشہ توڑ کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا، تاہم وہ بھی شدید زخمی ہے اور اس کا علاج جے پور کے ایس ایم ایس اسپتال میں جاری ہے۔


انہوں نے کہا کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروا کر ڈی این اے نمونے لیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور کی بیوی سے بات ہوئی ہے، لیکن وہ بیان دینے کی حالت میں نہیں ہے اور جے پور کے ایس ایم ایس اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اس خاندان کا سربراہ سنتوش تھا جو ویشنو دیوی سے اپنے گھر واپس آ رہے تھے۔ ڈرائیور ونود تقریباً 80 فیصد جھلس چکا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ کل رات تقریباً 11 بجے موجپور کے قریب ممبئی-دہلی ایکسپریس وے کے چینل نمبر 115 پر ایک کار میں آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔