افغانستان میں سیلاب، 50 افراد ہلاک، کئی افراد لاپتہ
گورنر نے یہ بھی کہاکہ صوبہ کو شدید مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں کیونکہ ہزاروں مکانات اورجائیداد کونقصان پہونچا۔ اس کے علاوہ کئی 100 ایکڑ پرکی گئی کاشت بھی تباہ ہوئی ہے۔
کابل: مغربی افغانستان میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ کم از کم50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بات طالبان کے عہدیدارنے آج یہاں بتائی اورکہاکہ مہلوکین کی تعدادمیں اضافہ ہوسکتاہے۔ ابتدائی رپورٹس میں مہلوکین کی تعداد50 بتائی گئی ہے۔
صوبہ گھور کے گورنر کے ترجمان عبدالواحد ہماس نے بتایاکہ کئی درجن افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ صوبہ کو شدید مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں کیونکہ ہزاروں مکانات اورجائیداد کونقصان پہونچا۔ اس کے علاوہ کئی 100 ایکڑ پرکی گئی کاشت بھی تباہ ہوئی ہے۔
جمعہ کو شدید بارش کی وجہ فیروزکوہ شہر بھی تباہ کاریاں ہوئی ہیں۔ گذشتہ ہفتہ اقوام متحدہ کی فوٹ ایجنسی نے بتایا تھاکہ غیرمعمولی شدید موسمی بارش کی وجہ300 سے زیادہ افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ ہزاروں مکانات بھی تباہ ہوگئے ہیں۔ زیادہ تر تباہ کاریاں بلغان کے شمالی صوبہ میں ہوئی ہیں۔
حکام کی جانب سے راحت رسانی اورامدادی کام کئے جارہے ہیں۔ تاکہ متاثرین کی ممکنہ مدد کی جاسکے۔ اپریل میں آئے سیلاب کی وجہ کم از کم70افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 2000 مکانات کے علاوہ تین مساجد اورچاراسکولوں کوبھی نقصان پہونچا تھا۔