یوروپ

یوکرینی افواج کا محاصرہ، روس نے اہم شہر سے فورسس واپس طلب کرلیں

روس نے آج کہا کہ اس نے مغبوضہ شہر لائیمان سے اپنے فوجیوں کو واپس طلب کرلیا ہے۔ روسی تاس اور ریا خبررساں ایجنسیوں نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے یہ بات بتائی۔

ماسکو: روس نے آج کہا کہ اس نے مغبوضہ شہر لائیمان سے اپنے فوجیوں کو واپس طلب کرلیا ہے۔ روسی تاس اور ریا خبررساں ایجنسیوں نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے یہ بات بتائی۔

لائیمان شہر یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف سے 160 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ یوکرینی افواج نے جوابی کارروائی کے طور پر دریائے اوسکل میں لڑائی شروع کردی تھی جس کے نتیجہ میں کیف اپنے کئی وسیع و عریض علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرسکا۔ یہ لڑائی ستمبر میں شروع ہوئی تھی۔

لائیمان شہر حمل و نقل کیلئے ایک کلیدی مرکز ہے اور زمینی مواصلات و حمل و نقل کیلئے روس کیلئے اہمیت کا حامل ہے اب یہ اس کے قبضہ سے نکل چکا ہے۔

یوکرین اب لوہانسک علاقہ میں مزید پیشقدمی کرسکتا ہے جو ان چار علاقوں میں شامل ہے جنہیں روس نے جمعہ کے روز اپنے ساتھ شامل کرلیا تھا۔