تلنگانہ

میڈیا سرٹیفکیٹس اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل, پیڈ نیوز کی نشاندہی کیلئے کنٹرول روم کا قیام

مجوزہ اسمبلی انتخابات کے دوران انتخابی تشہیری مہم‘ پرنٹ‘ الیکٹرانک‘ سوشیل میڈیا‘ آڈیو ویڈیو‘ ڈسپلے‘ سنیما تھیٹرس‘ وال رائیٹنگ‘ گشتی گاڑیوں‘ ویڈیو اشتہارات‘ ویڈیو اور چینلس پر نشر ہونے والے اشتہارات اور پیڈ نیوز پر نگرانی کے لئے میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (MCMC) تشکیل دی گئی ہے۔

حیدرآباد: مجوزہ اسمبلی انتخابات کے دوران انتخابی تشہیری مہم‘ پرنٹ‘ الیکٹرانک‘ سوشیل میڈیا‘ آڈیو ویڈیو‘ ڈسپلے‘ سنیما تھیٹرس‘ وال رائیٹنگ‘ گشتی گاڑیوں‘ ویڈیو اشتہارات‘ ویڈیو اور چینلس پر نشر ہونے والے اشتہارات اور پیڈ نیوز پر نگرانی کے لئے میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (MCMC) تشکیل دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
حیدرآباد میں تلاشی مہم، 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 17 ہزار روپے ضبط
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا

جس کا دفتر جی ایچ ایم سی ہیڈ افس سی پی آر او سیکشن میں قائم کیا جائے گا۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رونالڈ روز نے بتایا کہ MCMC کمیٹی مختلف اخبارات‘ پرنٹ‘ الکٹرانک اور سوشیل میڈیا میں پیڈ نیوز کی نشاندہی کرے گی۔ اس کمیٹی میں جوائنٹ کلکٹر حیدرآباد کا تقرر کیا گیا ہے۔

جہاں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے چیرمین اور ڈپٹی ڈائرکٹر انفارمیشن بیورو‘ سینئر صحافی اور جی ایچ ایم سی کے سی پی آر او کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ یہ کیٹی میڈیا کی کسی بھی خلاف ورزی پر نظر رکھے گی۔

الکٹرانک میڈیا‘ سٹلائیٹ چیانلز اور مقامی کیبل نٹ ورکس میں شائع ہونے والے تمام سیاسی اشتہارات کو MCMC کمیٹی سے پہلے منظوری حاصل کرنا ہوگا۔ اس طرح پولنگ کے ایک دن قبل تک اجازت حاصل کرنا ہوگا۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق امیدواروں کو مذاہب ذات پات پھر محلوں‘ گالی گلوج‘ نامناسب ریمارکس‘ تشدد پر اکسانے‘ عدالتی فیصلوں کے خلاف‘ نظام عدل کے خلاف‘ ملکی خود مختاری اور اتحاد کے خلاف بیان بازی سے احتراز کرنا ہوگا۔

پرنٹنگ پریس کو بھی پوسٹر اور ہینڈ آؤٹ پرنٹ پمفلٹ کی طباعت اور رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو سیاسی اعلانات سے متعلق ریاستی سطح کی ایم سی ایم کمیٹی سے اجازت حاصل کرنا ہوگا۔

کسی بھی اخبار یا الکٹرانک میڈیا چینل میں شائع ہونے والی کوئی بھی خبر سوشیل میڈیا کے تجزیہ کے لئے رقم کی ادائیگی یا حوصلہ افزائی وغیرہ کو MCMC کمپنی کے ذریعہ پیڈ نیوز کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے محسوس کیا ہے کہ ووٹرز کو راغب کرنے کے لئے مختلف پارٹیوں اور امیدواروں کی شخصی تشہیر کو اجاگر کرنے حالیہ عرصہ میں پیڈ نیوز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیڈ نیوز کی روک تھام کے لئے پیڈ نیوز کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ یہ کنٹرول روم ضلع کی سطح پر قائم کردہ کمیٹی پیڈ نیوز کی نشاندہی کرے گی اور امیدوار کو ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے نوٹس جاری کی جائے گی اور پیڈ نیوز کی اشاعت کے اخراجات کو امیدوار کے انتخابی اخراجات میں شامل کیا جائے گا۔

بصورت دیگر انہیں نوٹس جاری کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے بتایا کہ مختلف نیوز چیانلز پر نشر ہونے والی خبروں کو ریکارڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پرچہ نامزدگی کے ادخال کے ساتھ امیدواروں کی تشہیری مہم انتخابی اخراجات میں شامل ہوں گی اور اس کا مکمل حساب کتاب رکھا جائے گا۔