تلنگانہ

تلنگانہ کے سابق نائب وزیراعلی راجیا بی آرایس سے مستعفی

تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کو جھٹکہ لگاہے کیونکہ پارٹی کے سینئرلیڈروسابق نائب وزیراعلی راجیا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کو جھٹکہ لگاہے کیونکہ پارٹی کے سینئرلیڈروسابق نائب وزیراعلی راجیا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

انہوں نے کہا کہ وہ چھ ماہ سے ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔ راجیا نے کہا کہ اگرچہ وہ پارٹی کے وفادار ہیں، لیکن انہیں نظرانداز کیاگیا۔

راجیا کو حال ہی میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ بھی نہیں دیاگیا تھا جس کے بعد سے وہ پارٹی کی سرگرمیوں سے دوری بنائے ہوئے تھے اور پارٹی قیادت سے ناراض تھے۔

بتایاجاتا ہے کہ پارٹی نے ان کو یقین دہانی کروائی تھی کہ انہیں ایم پی کا ٹکٹ دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں پارٹی کی جانب سے کوئی واضح جواب نہ ملنے پر وہ کافی مایوس تھے۔

اس بات کی اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ہی کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے کہا ”میں بی آرایس میں ذہنی بحران کا شکار ہوں، مجھے پارٹی میں مناسب پہچان نہیں مل رہی ہے، مجھے پارٹی قیادت سے ملنے کا موقع نہیں مل رہا ہے، کارکنوں کا دباؤ ہے، میں ان سے بات کرکے مستقبل کی سرگرمیوں کا فیصلہ کروں گا۔ مجھے پارٹی کا طریقہ کار پسند نہیں ہے، کانگریس حکومت کو گرانے کی کوشش کرنا درست نہیں ہے،“