تلنگانہ

سابق وزیراعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راو پھر اسپتال سے رجوع

ان کے ہمراہ سابق وزرا کے ٹی راما راؤ اور ہریش راؤ بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد ان کا پیرزخمی ہوگیاتھا جس کے بعد وہ کچھ دنوں میں صحت یاب ہوئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) نے ایک بار پھر ہفتہ کو اے آئی جی اسپتال کا رخ کیا۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز بھی وہ اسپتال گئے تھے جہاں ان کے مختلف طبی معائنے کئے گئے۔ ہفتہ کو دوبارہ اسپتال پہنچے۔

ان کے ہمراہ سابق وزرا کے ٹی راما راؤ اور ہریش راؤ بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد ان کا پیرزخمی ہوگیاتھا جس کے بعد وہ کچھ دنوں میں صحت یاب ہوئے۔

اگرچہ وہ لوک سبھا انتخابات کے دوران عوامی جلسوں میں نظر آئے، لیکن اس کے بعد سے پارٹی سرگرمیوں میں ان کی شرکت نہایت محدود ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ اس وقت زیادہ تر وقت اپنے فارم ہاؤس میں آرام کرتے ہوئے گزار رہے ہیں۔

ایک ایسے وقت جب کہ ریاست میں جلد ہی ادارہ جات مقامی کے انتخابات متوقع ہیں، یہ سوال اب عوام میں زیر بحث ہے کہ آیا کے سی آر دوبارہ سیاسی میدان میں سرگرم ہوں گے یا نہیں؟