تلنگانہ
غدرفاونڈیشن کیلئے تلنگانہ حکومت کی تین کروڑروپئے کی گرانٹ
اس مقصد کے لئے سکندرآباد میں واقع غدرفاونڈیشن کے لئے 3 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے انقلابی گلوکار غدرکے خیالات اور ان کے نظریات کو عوام تک پہنچانے کے لئے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔
اس مقصد کے لئے سکندرآباد میں واقع غدرفاونڈیشن کے لئے 3 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔
اس سلسلہ میں اسپیشل چیف سکریٹری جیش رنجن نے کل رات باقاعدہ انتظامی منظوری کے احکامات جاری کئے۔یہ فنڈ ہر سال 31 جنوری کو غدر کی یومِ پیدائش اور عوامی فلاحی پروگراموں پر خرچ کیا جائے گا