تلنگانہ
فارمولہ ای کار ریسنگ کیس۔تلنگانہ کے سابق وزیر کے ٹی آر کے خلاف تحقیقات کو گورنر کی منظوری
اس کیس میں کے ٹی آر اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اے سی بی کے سامنے حاضر ہو چکے ہیں۔ فارمولہ ای کار ریسنگ کے دوران 54.88 کروڑ روپے کے فنڈس کے مبینہ غلط استعمال کے الزامات ہیں۔
حیدرآباد: فارمولہ ای۔ کارریسنگ معاملہ میں تلنگانہ کے سابق وزیر کے ٹی راماراؤ کے خلاف تحقیقات کے لئے اے سی بی کو تلنگانہ کے گورنر جشنو دیوورما نے منظوری دے دی۔
اس کیس میں کے ٹی آر اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اے سی بی کے سامنے حاضر ہو چکے ہیں۔ فارمولہ ای کار ریسنگ کے دوران 54.88 کروڑ روپے کے فنڈس کے مبینہ غلط استعمال کے الزامات ہیں۔
اے سی بی نے پہلے ہی گورنر کو ایک مکتوب ارسال کرتے ہوئے، کے ٹی آر کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری طلب کی تھی۔ اس مکتوب میں اے سی بی نے کہا کہ ان کے رول سے متعلق کافی شواہد موجود ہیں۔
تازہ طور پر گورنر نے اے سی بی کو منظوری دیتے ہوئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فارمولہ ای کار ریسنگ کیس میں اے سی بی جلد ہی چارج شیٹ دائر کرنے والی ہے۔