تعلیم و روزگار

جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم این ٹی آر نگر کے دار الاقامہ (ہاسٹل) میں داخلوں کا آغاز

ارتداد کے اس خطرناک ماحول میں اپنے بچوں کے دین و ایمان اور اخلاق و کردار کی حفاظت کے لئےدینی تعلیم کا رخ کیجیے۔

طلب العلم فريضة على كل مسلم (علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے)

متعلقہ خبریں
جامعۃ المؤمنات کے جدید داخلہ فام کی اجرائی
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی

ارتداد کے اس خطرناک ماحول میں اپنے بچوں کے دین و ایمان اور اخلاق و کردار کی حفاظت کے لئےدینی تعلیم کا رخ کیجیے۔

زیر نگرانی : حضرت مولانا حافظ مقصود احمد طاہر صاحب مدظلہ بانی و ناظم جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم این ٹی آر نگر شعبہ حفظِ قرآن مجید۔

(1)ماہر اساتذہ کرام کی نگرانی۔

(2)قرآن مجید باتجوید عمدہ عربی لہجہ میں پڑھانے کا اہتمام۔

(3)تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ۔

(4)لازماً اردو لکھنا پڑھنا (رہبر خوش نویسی کے پانچوں حصہ) (اشرفی تعلیم کے ساتوں حصے)

(5)اسلامی عقائد سے آگاہ کرنے کا مکمل اہتمام۔

(6) بنیادی اہم مسائل سے واقفیت۔

(7)یومیہ روزنامچہ اور ماہانہ امتحان لازمی۔

(8)ہر منزل کا مسابقتی پروگرام۔

(9)ہر طالب علم پر خصوصی توجہ کی کوشش۔

(10) ہفتہ واری بزم صدیق (قرأت قرآن، نعت شریف اور تقریر پر بھی توجہ)

شعبہ ناظرہ:

(1)تصحیح شدہ تجربہ کار معلمین کی خدمات۔

(2)ابتداء ہی سے تجوید پر خصوصی توجہ۔

(3)اردو لکھنا پڑھنا لازم۔

(4)یومیہ روزنامچہ اور ماہانہ امتحان لازمی۔

(5)تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ۔

شعبہ انگریزی:

امسال مدرسہ ہذا میں شعبہ انگریزی کا آغاز ہوا ہے مدرسہ ہذا کے تمام شعبہ جات میں پڑھنے والے طلبہ کے لئے جنرل نالج، انگریزی، حساب کا جاننا ضروری ہوگا  ہر طالب علم کا ایک گھنٹہ شعبہ انگریزی سے متعلق ہوگا۔

شرائط داخلہ:

(1)فون رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

(2)شعبہ حفظ کے داخلہ کے لیے کم از کم 7 سال عمر کا ہونا ضروری ہے۔

(3)شعبہ حفظ کے امیدوار کے لئے تجوید اور روانی سے ناظرہ قرآن پڑھنا ضروری ہے۔

(4)شعبہ حفظ میں داخلہ کے لیے دار الاقامه شرط ہے۔

(5)اسلامی وضع قطع ضروری ہے۔

(6)شعبہ ناظرہ میں داخلہ کے لیے 5 سال عمر ضروری ہے۔

(7)دار الاقامہ(ہاسٹل) میں رہنے کے لیے 7 سال کی عمر ضروری ہے۔

داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ شعبہ حفظ میں محدود داخلے ہیں۔

خواہشمند حضرات جلد از جلد ان نمبرات پر بذریعہ مسیج یا فون اطلاع دیں۔

9848432026 91+

8121832026 91+

9347879932 91+

6 مئی 2023 بمطابق ١٥ شوال المکرم ١٤٤٤ھ سے تعلیم شروع ہوجائے گی انشاءاللہ۔

ذریعہ
منصف ڈیسک