مشرق وسطیٰ

12 روزہ جنگ کے خاتمہ کا اعلان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے منگل کو 12 روزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے تمام حکومتی اداروں اور انقلابی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر کوششوں کو تعمیر نو پر مرکوز کریں۔

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے منگل کو 12 روزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے تمام حکومتی اداروں اور انقلابی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر کوششوں کو تعمیر نو پر مرکوز کریں۔

پزشکیان نے جنگ بندی کے نفاذ کے بعد ایرانی عوام کے نام ایک پیغام میں کہاکہ آج آپ کی بہادری اور تاریخی لچک کے بعد، ہم جنگ بندی اور اسرائیل کی جسارت کے ذریعہ ایرانی قوم پر مسلط کردہ 12 روزہ جنگ کے خاتمہ کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اسلامی ممالک کے درمیان انتشار اور دشمنی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس خطے میں اتحاد اور امن کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور انہیں ترقی کی رفتار تیز کرنے کی بنیاد سمجھتا ہے۔

اسرائیل نے 13 جون کو ایران کے جوہری اور فوجی مقامات سمیت مختلف علاقوں پر بڑے فضائی حملے کیے، جس میں جوہری اور فوجی مقام شامل تھے، جس میں سینئر کمانڈر، جوہری سائنسدان اور عام شہری مارے گئے۔

ایران نے جواب میں اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کی کئی لہریں شروع کرکے جواب دیا، جس سے جانی اور مالی نقصان ہوا۔ہفتے کے روز، امریکی فضائیہ نے فورڈو، نتانز اور اصفہان میں تین ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری کی۔

جوابی کارروائی میں ایران نے پیر کو قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ایران کے حملے کے بعد، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ منگل کو تقریباً 0400 (جی ایم ٹی) پر دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی شروع ہو جائے گی۔ایران اور اسرائیل دونوں نے بعد ازاں جنگ بندی کے آغاز کی تصدیق کی۔