حیدرآباد

فارمولہ ای معاملہ۔”میں تلنگانہ کیلئے مروں گالیکن کانگریس کے سامنے کبھی نہیں جھکوں گا“:تارک راما راو

صرف وزیراعلی اے ریونت ریڈی اور ان کے کچھ وزراء ہی اس طرح کے غلط کاموں کے قابل ہیں‘‘۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے غلط کام کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس حکومت سے اس کی ناکامیوں پر سوال اٹھانے کا ایک مرتبہ پھر عزم کیا۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
لکشمی بم نہیں عنقریب سیاسی ایٹم بم پھٹنے والے ہیں: پونگولیٹی

انہوں نے کہا”بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کے بیٹے اور تلنگانہ تحریک کے سپاہی کی حیثیت سے میں تلنگانہ کے لیے مروں گا لیکن کانگریس کے سامنے کبھی نہیں جھکوں گا“۔

فارمولا ای ریس کیس میں پوچھ گچھ کے لیے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے دفتر جانے سے قبل اپنی نندی نگر رہائش گاہ پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے راما راؤ نے کہا کہ ان کے پاس تمام سوالات کے جوابات ہیں کیونکہ وہ سیدھے تھے اور ان کے فیصلے صرف ترقی کے لیے تھے۔

عالمی سطح پر حیدرآباد کی برانڈ امیج کیلئے انہوں نے کام کیا۔انہوں نے کہا”میں نے بی آر ایس کے 10 سالہ دور میں اپنے بہنوئی کو 1,137 کروڑ روپے کے کنٹراکٹ نہیں دیئے اور نہ ہی اپنے بیٹے کی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لیے طاقت کا غلط استعمال کیا۔

صرف وزیراعلی اے ریونت ریڈی اور ان کے کچھ وزراء ہی اس طرح کے غلط کاموں کے قابل ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریونت ریڈی کے برعکس، وہ کسی ایم ایل اے سے ووٹ خریدنے کے لیے 50 لاکھ روپے کے ساتھ رنگے ہاتھوں نہیں پکڑے گئے۔

بی آر ایس کے کارگذارصدرنے کہا کہ کانگریس کے صرف آدھے علم والے لیڈر ہی ان کے خلاف سیاسی طور پر مقدمہ کی بنیاد پر کیچڑ اچھال کر خوشی حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے حکومت کی ناکامیوں کے خلاف اظہارخیال کا عزم کیا۔