جموں و کشمیر

پہلگام دہشت گرد حملے کی ویڈیو وائرل، خاتون نے فوجی کو کہا: "میرے بچے کو کچھ مت کرنا”

جموں و کشمیر کے پہلگام میں منگل کے روز ہونے والے دہشت گرد حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ یہ حملہ پہلگام سے تقریباً چھ کلومیٹر دور واقع بیسرن ویلی میں انجام دیا گیا۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں لوگ اپنی جانیں بچا کر بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

سری نگر: جموں و کشمیر کے پہلگام میں منگل کے روز ہونے والے دہشت گرد حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ یہ حملہ پہلگام سے تقریباً چھ کلومیٹر دور واقع بیسرن ویلی میں انجام دیا گیا۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں لوگ اپنی جانیں بچا کر بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)

وائرل ویڈیو نے دل دہلا دیے

ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے کے بعد جب خواتین اور بچے محفوظ مقام کی تلاش میں بھاگ رہے تھے تو انہیں بھارتی فوج کے جوان ملے۔ گھبراہٹ میں ایک خاتون، جو اپنے بچوں کے ساتھ تھی، فوجیوں سے دہائی دیتی ہے کہ "میرے بچے کو کچھ نہ کہنا”۔ اس پر ایک فوجی تسلی دیتا ہے کہ "ہم بھارتی فوج سے ہیں، تمہیں بچانے آئے ہیں۔”

دہشت گرد فوج کی وردی میں ملبوس تھے

خاتون کو خدشہ تھا کہ کہیں یہ بھی دہشت گرد نہ ہوں کیونکہ حملہ آور فوج اور پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے۔ جب اسے یقین آیا کہ یہ اصل بھارتی فوجی ہیں تو وہ زار و قطار رونے لگی اور بتایا کہ دہشت گردوں نے اس کے شوہر کو قتل کر دیا ہے۔

فوج نے متاثرین کو پانی اور فرسٹ ایڈ فراہم کی

بھارتی فوج نے نہ صرف خواتین و بچوں کو دلاسہ دیا بلکہ انہیں پانی، فرسٹ ایڈ فراہم کی اور بیسرن ویلی سے محفوظ مقام پر منتقل بھی کیا۔ حملے کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ چھ دہشت گردوں نے حملے کو انجام دیا، جو مکمل منصوبہ بندی اور وردی میں آئے تھے تاکہ شناخت نہ ہو سکے۔