جرائم و حادثاتشمالی بھارت

کار میں آگ لگنے سے دولہا سمیت چار افراد کی جل کر موت

اترپردیش کے ضلع جھانسی۔کانپور ہائی وے پر پاریچھا اور برج پر ایک تیز رفتار ڈی سی ایم نے آگے چل رہی کار میں زور دار ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے کے بعد کار میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار دولہا سمیت چار افراد کی جل کر موت ہوگئی۔

جھانسی: اترپردیش کے ضلع جھانسی۔کانپور ہائی وے پر پاریچھا اور برج پر ایک تیز رفتار ڈی سی ایم نے آگے چل رہی کار میں زور دار ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے کے بعد کار میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار دولہا سمیت چار افراد کی جل کر موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان

یہ حادثہ جمعہ کی دیر رات جھانسی بڑا گاؤن تھانہ علاقے میں کانپور ہائی وے پر پاریچھا اورر برج پر پیش آیا۔ کار سے بارات ارچ تھانہ علاقے کے بلاٹی گاؤں سے بڑا گاؤں تھانہ علاقے کے چھپار جارہی تھی۔

دوسری کار میں دیگر باراتی سوار تھے۔ دولہے کو لے جارہی کار جیسے ہی پاریچھا اورر برج پر آئی اس کے پیچھے چل رہی ڈی سی ایم گاڑی نے زور دار ٹکر مار دی جس سے کار اور ڈی سی ایم میں آگ لگ گئی۔

حادثے کو دیکھ راہ گیروں میں افرا تفری مچ گئی۔ ادھر میں کار میں سوار لوگوں میں چیخ وپکار مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی۔ فائر بریگیڈ نے جب تک آگ پر قابو پایا تب تک کار میں سوار 04 افراد کی زندہ جل کر موت ہوگئی۔ بتایا گیا اس دوران دو کار میں سوار دو افراد کو کانچ توڑ کر باہر نکالا گیا اور انہیں علاج کے لئے میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔

مہلوکین میں دولہا آکاش اہروار(25)، دولہے کا بھائی آشیش، مینک اور ڈرائیور بھگت شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں روی اور رمیش شامل ہیں۔ زخمیوں کو میڈیکل کالج میں علاج کے لئےد اخل کرایا گیا ہے۔ متوفی کی بہن نے بتایا کہ آکاش کی شادی تھی۔ جس کے لئے وہ بارات لے کر اپنے گاؤں بلاٹی گاؤں سے بڑا گاؤں تھانہ چھپار جارہا تھا۔

کار میں آکاش اپنے بھائی، بھتیجے اور رشتہ داروں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ وہ اور دیگر رشتہ دار پیچھے سے دوسری گاڑی سے آرہے تھے۔ تبھی ڈی سی ایم نے اس کے بھائی کی گاڑی پر پیچھے سے ٹکر مارتے ہوئے چڑھا دی۔ اس کے بعد کار میں آگ لگ گئی اس کے بعد ونوں بھائی اور بھتیجے و ڈرائیور کی زندہ جل کر موت ہوگئی۔