کھیل

ویسٹ انڈیز کی چار خواتین کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئیں

ویسٹ انڈیز کی اسپن جادوگر انیسہ محمد نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ “پچھلے 20 سال واقعی حیرت انگیز رہے ہیں۔ میں نے اس کے ہر ایک منٹ کا لطف اٹھایا ہے۔

اینٹیگوا: ویسٹ انڈیز کی چار خواتین کھلاڑی انیسہ محمد، شکیرا سیلمان، کشیا نائٹ اور کشونا نائٹ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی اے) نے جمعرات کی رات چاروں خواتین کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کی چاروں کھلاڑیوں نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کو ان مواقع اور یادوں کے لیے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں
محمد سمیع کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 وکٹ پورے
خواتین کا ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی
ویڈیو: پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے پر ویسٹ انڈین بولر کا منفرد جشن
سنسنی خیز مقابلہ میں ونڈیز نے ہندوستان کو شکست دے دی
دوردرشن، ٹیم انڈیاکے دورہ ویسٹ انڈیز کو6زبانوں میں ٹیلی کاسٹ کرے گا

 یہ کھلاڑی 2016 میں ہندوستان میں منعقدہ آئی سی سی خواتین کے ٹی۔ٹوئنتی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی فاتح ٹیم کی رکن تھی۔

انیسہ محمد نے 2003 میں 15 سال کی عمر میں دائیں ہاتھ کے آف اسپنر کے طور پر کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے لیے 141 ون ڈے اور 117 ٹی ٹوئنٹی میں مجموعی طور پر 305 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کی اسپن جادوگر انیسہ محمد نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ “پچھلے 20 سال واقعی حیرت انگیز رہے ہیں۔ میں نے اس کے ہر ایک منٹ کا لطف اٹھایا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں آگے بڑھوں۔ کھیل سے دور رہوں اور نوجوان کھلاڑیوں کو ان کے خوابوں کی طرح جینے دیں جیسے میں نے اپنے خوابوں کو جیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے کیرئیر میں 258 مرتبہ میرون رنگ کا لباس پہننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ میں نے پانچ ون ڈے ورلڈ کپ اور سات ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ہے۔ میرے ساتھیوں، آپ کے ساتھ اپنے وقت کے دوران مجھے ملنے والی محبت اور احترام کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ آپ نے میرے سفر کو ایک یادگار تجربہ بنا دیا۔‘‘

دائیں ہاتھ کی تیز گیند باز شکیرا سیلمان نے 2008 میں ڈیبیو کیا اور وائٹ بال کے دونوں فارمیٹس میں 196 میچوں میں 133 وکٹیں حاصل کیں۔

سیلمان نے اپنے بیان میں کہاکہ "یہ 18 ناقابل یقین سالوں کے بعد میرا آخری سلام ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ اور ان کے خلاف کھیلا ہوں اور خوش قسمت ہوں کہ میں نے چند کو آؤٹ کیا۔ میرا مقصد ہمیشہ دوسروں کی حوصلہ افزائی اور ان کے خوابوں کو حاصل کرنے میں مدد کرنا تھا۔

کیسیا نائٹ اور کشونا نائٹ نے بالترتیب 2011 اور 2013 میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیبیو کیا۔ کسیا، جو ایک وکٹ کیپر ہے، اسٹمپ کے پیچھے کئی ریکارڈ اپنے نام کی ہے، جس میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ آؤٹ (پانچ)، ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسٹمپنگ (چار) اور ویمنز ٹی۔ٹوئنٹی میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ کیچ (چار) شامل ہیں۔

کشیا نے ویسٹ انڈیز کے لیے چھوٹے فارمیٹس میں 157 میچ کھیلے، مجموعی طور پر 2128 رنز بنائے۔ ان کی بہن کشونا بائیں ہاتھ کی بلے باز ہیں اور انہوں نے ویسٹ انڈیز کے لیے 106 میچوں میں 1397 رنز بنائے ہیں۔