حیدرآباد
آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت،گریٹر حیدرآباد زون میں 13.50 کروڑ خواتین نے استفادہ کیا
تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آرٹی سی) گریٹر حیدرآباد زون کے تحت حیدرآباد اور سکندرآباد کے علاقہ کی خواتین کی سب سے زیادہ تعدادنے مہالکشمی اسکیم کے تحت آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آرٹی سی) گریٹر حیدرآباد زون کے تحت حیدرآباد اور سکندرآباد کے علاقہ کی خواتین کی سب سے زیادہ تعدادنے مہالکشمی اسکیم کے تحت آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کیا۔
اس اسکیم کے نفاذ کے بعد سے اب تک 13.50 کروڑ خواتین نے استفادہ کیا۔ آر ٹی سی حیدرآباد ریجن میں 1,410 بسیں چلا ئی جارہی ہیں۔
سکندرآباد زون میں 1260 بسیں چلائی جارہی ہیں۔ اس طرح گریٹر زون کی جملہ 2670 بسوں میں 20 سے 21 لاکھ افرادسفر کرتے ہیں۔
اس میں 14.50 لاکھ خواتین شامل ہیں۔ مہالکشمی اسکیم کے لاگو ہونے سے پہلے ان کی تعداد 4.50 لاکھ تھی اور اب یہ بڑھ کر 10 لاکھ ہوگئی ہے۔