مفت سفر کی سہولت، تقریبا 50ہزارملازمین کا ذریعہ معاش متاثر ہوگا : پراوین کمار
پراوین کمار نے اس سلسلہ میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے حکومت پر زوردیا کہ وہ آٹوڈرائیورس کو مالی مدد فراہم کرے کیونکہ ان میں سے کئی بہتر معاشی مواقع کی تلاش میں مواضعات سے شہر منتقل ہوگئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی ایس پی کے سربراہ آرایس پراوین کمار نے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی)بسوں میں خواتین کے مفت سفر کی اسکیم پر ہونے والے امکانی اثرات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آرٹی سی مالی خسارہ سے بتدریج ابھررہی ہے۔
ایسے میں اس طرح کے قدم سے آرٹی سی کے تقریبا 50ہزارملازمین کا ذریعہ معاش متاثرہوگا اور کارپوریشن پر بوجھ میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے ولیج بس سرویس کے مسئلہ پر کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے ان خدمات کو روک دیاگیا۔
انہوں نے سوال کیا کہ آیا ان خدمات کا احیا کیاجائے گا۔ساتھ ہی انہوں نے ہزاروں آٹوڈرائیورس کے ذریعہ معاش متاثر ہونے پر بھی فکرمندی کااظہار کیا جن کا روزگار، بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت دینے سے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔
پراوین کمار نے اس سلسلہ میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے حکومت پر زوردیا کہ وہ آٹوڈرائیورس کو مالی مدد فراہم کرے کیونکہ ان میں سے کئی بہتر معاشی مواقع کی تلاش میں مواضعات سے شہر منتقل ہوگئے ہیں۔