کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج بر قرار
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 17 سے 20 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
سری نگر: وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری ریکارڈ ہونے کے با وجود ٹھٹھرتی سردیوں کا راج برابر بر قرار ہے جس نے لوگوں کا جینا از بس محال کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 26 دسمبر تک موسم سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔
جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ دوسرے درج ر رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
زوجیلا پر ایک بار پھر کم سے کم درجہ حرارت منفی23.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی7.3 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی6.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 10.ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 26 دسمبر تک موسم میں کسی بڑے پیمانے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم سردیوں کا زور جاری رہ سکتا ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 17 سے 20 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 21 اور 22 دسمبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران 21 دسمبر کی شام سے 22 دسمبر کی صبح تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد وادی میں 23 سے 26 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے انی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ اہم گزرگاہوں اور اونچی جگہوں کی سڑکوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے پیش نظر، سیاحوں/ مسافروں کو انتظامیہ کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔