مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 15 اگست کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

1947: ہندوستان کو برطانوی راج سے آزادی ملی۔

حیدرآباد: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 15 اگست کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

متعلقہ خبریں
جنگ آزادی میں مسلمانوں کااہم کردار پھر اس کے ثمرات سے محرومی کیوں؟
آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب
شہزادی درشہوار ہاسپٹل کے قریب یوم آزادی تقریب کا اہتمام
گورنر اور چیف سکریٹری نے ترنگا لہرایا
ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ ویلفیئر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریب

1519: پانامہ شہر کی بنیاد رکھی گئی۔

1854: ایسٹ انڈیا ریلوے نے کلکتہ (اب کولکاتہ) سے ہگلی تک پہلی مسافر ٹرین چلائی، حالانکہ اس کا آغاز سرکاری طور پر 1855 میں ہوا۔

1886: ہندوستان کے عظیم سنت اور مفکر گرو رام کرشنا پرمہنس عرف گدادھر چٹرجی کی موت۔

1947: ہندوستان کو برطانوی راج سے آزادی ملی۔

1947: پنڈت جواہر لال نہرو نے آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔

1947: دفاعی بہادری کے اعزازات – پرم ویر چکر، مہاویر چکر اور ویر چکرا کا قیام۔

1975: بنگلہ دیش میں فوجی انقلاب۔

1950: ہندوستان میں 8.6 کی شدت کے زلزلے سے 20 سے 30 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

1971: بحرین برطانوی راج سے آزاد ہوا۔

1972: پوسٹل انڈیکس نمبر یعنی پن کوڈ نافذ کیا گیا۔

1982: ملک بھر میں رنگین نشریات اور قومی ٹی وی پروگرام کا آغاز۔

1990: زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل آکاش کا کامیاب تجربہ۔

2004: لارا ٹیسٹ میچ میں تیز ترین 10,000 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

2007: جنوبی امریکی ملک پیرو کے وسطی ساحلی علاقے میں 8.0 شدت کے زلزلے سے 500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

2008: اس وقت کی صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں شہید بھگت سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔

2021: افغانستان پر طالبان نے قبضہ کر لیا اور یہاں اس وقت کے صدر اشرف غنی نے ملک چھوڑ دیا۔