مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 2 اکتوبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی پیدائش ہوئی۔

حیدرآباد: ہندوستانی اور عالمی تاریخ کے 2 اکتوبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں:

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج
گاندھی جی اور شاستری جی کو وزیر اعظم کا خراجِ عقیدت
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
ہندو راشٹر کا تصور مہاتما گاندھی کے اُصولوں کے خلاف: نتیش کمار

1492 ۔برطانیہ کے بادشاہ ہینری هفتم نے فرانس پر حملہ کیا۔

1869 ۔بابائے قوم مہاتما گاندھی کی پیدائش ہوئی۔

1904 ۔سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی پیدائش ہوئی۔

1924 ۔اقوام متحدہ کو طاقتور بنانے کے مقصد سے لائی گئی جینیوا تجویز۔-1924 جنرل اسمبلی کی طرف سے منظور کی گئی ، لیکن بعد میں اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

1951 ۔شیامہ پرشاد مکھرجی نے جن سنگھ کی بنیاد رکھی۔

1952 ۔کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کی شروعات ہوئی۔

1961۔بمبئی (اب ممبئی) میں شیپنگ کارپوریشن آف انڈیا کا قیام عمل میں آیا۔

1982 ۔تہران میں بم دھماکے میں 60 افراد جاں بحق، 700 زخمی ہوئے۔

1988 ۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں 24 ویں اولمپک گیمز کا انعقاد ہوا۔

2001 ۔19 ممالک کی تنظیم نیٹو نے افغانستان پر حملے کے لئے ہری جھنڈی دی۔

2004 ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کانگو میں 5900 فوجیوں کو بھیجنے کی تجویز منظورکی۔

2006 ۔جنوبی افریقہ نے جوہری ایندھن سپلائی معاملے پر ہندوستان کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا۔

2007 ۔شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان دوسرا سربراہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔

2012 ۔نائیجیریا میں بندوق برداروں نے 20 طلباء کو ہلاک کیا۔؎