مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 11 ستمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

امریکہ میں دہشت گردوں نے طیارہ ہائی جیک کیے اور نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ ٹاور، ورجینیا میں واقع پینٹاگون اور پنسلوانیا دو عمارتوں پر حملہ کیا۔

حیدرآباد: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 11 ستمبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں.

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1882: تمل شاعر سبرامنیم بھارتی کی پیدائش ہوئی۔

1893: سوامی وویکانند نے شکاگو، امریکہ میں منعقدہ عالمی مذہب کانفرنس میں فرقہ پرستی، مذہبی جنونیت اور تشدد پر ایک تاریخی تقریر کی۔

1895: عظیم مجاہد آزادی ، سماجی کارکن اور مشہور گاندھیائی رہنما ونوبا بھاوے کی پیدائش ہوئی۔

1906: مہاتما گاندھی نے جنوبی افریقہ میں ستیہ گرہ تحریک شروع کی۔

1919: امریکی بحریہ نے ہونڈوراس پر حملہ کیا۔

1922: آسٹریلیا کے میلبورن میں السٹریٹڈ روزنامہ دی سن نیوز پیکٹریال کا آغاز۔

1939: عراق اور سعودی عرب نے جرمنی کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1941: امریکی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون کی تعمیر شروع ہوئی۔

1948: برطانوی ہند کے ممتاز رہنما اور مسلم لیگ کے صدر محمد علی جناح کی وفات۔

1951: فلورنس چیڈوک نے انگلش چینل تیر کر عبور کیا۔ انہیں انگلینڈ سے فرانس پہنچنے میں 16 گھنٹے 19 منٹ لگے۔ وہ ایسا کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔

1961: ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کا قیام۔

1962: مشہور انگریزی راک بینڈ ‘دی بیٹلز’ نے اپنے پہلے سولو ہٹ البم ‘لو می ڈو’ کے گانے ریکارڈ کیے۔

1968: ایئر فرانس کا طیارہ نیس کے قریب گر کر تباہ۔ حادثے میں 89 مسافر اور عملے کے چھ ارکان ہلاک ہوئے۔

2001: امریکہ میں دہشت گردوں نے طیارہ ہائی جیک کیے اور نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ ٹاور، ورجینیا میں واقع پینٹاگون اور پنسلوانیا دو عمارتوں پر حملہ کیا۔

2003: چین کی مخالفت کے باوجود امریکی صدر جارج بش نے تبت کے مذہبی رہنما دلائی لامہ سے ملاقات کی۔

2005: غزہ کی پٹی میں 38 سالہ فوجی حکمرانی کے خاتمے کا اعلان۔

2006: مشہور بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین نے ہندوستانی شہریت کی مانگ کی۔

2019: امریکہ نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے رہنما نور ولی محسود پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔

2020: سماجی کارکن سوامی اگنیویش کا انتقال ہوگیا۔

a3w
a3w