تاریخ کے جھروکوں سے، 6 دسمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا
ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 6 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 6 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1732۔ہندوستان پر حکومت کرنے والی ایسٹ انڈیا کمپنی کے پہلے گورنر جنرل وارین ہسٹنگس کی برطانیہ کے آکسفورڈ شائر کے چرچل گاوَں میں پیدائش ہوئی۔
1877۔امریکہ کے مشہور اور اہم اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘کا پہلا شمارہ شائع ہو تھا۔
1907۔جنگ آزادی کے انقلابیوں نے چنگری پوٹا ریلوے اسٹیشن (اب بنگلہ دیش میں) پر انگریزوں کو نقصان پہنچانے کے لئے ڈکیتی کی۔ اس طرح کی جدوجہد کا واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا۔
1917۔فن لینڈ کو روس سے آزادی ملی۔
1929۔ہندوستان کو ڈومینین کا درجہ دینے کے لئے برطانوی وائس رائے نے ہندوستانی رہنماوَں سے ملاقات کی تھی۔
1946۔ہندوستان میں اندرونی حفاظت کے لئے ہوم گارڈ کی تشکیل کی گئی تھی۔
1956۔ ہندوستانی آئین کے معمار بابا صاحب بھیم راوَ امبیڈکر کا انتقال ہوا تھا۔
1956۔جنوبی افریقہ میں سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے نیلسن منڈیلا اور 156 دیگر لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
1962۔ہندوستان نے چین میں واقع اپنا اقتصادی قونصل خانہ بند کردیا تھا۔
1967۔سوویت یونین نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1978۔اسپین میں قانون نافذ ہوا۔
1983۔ یروشلم میں بس میں ہوئے دھماکے میں اسرائیل کے 6 شہری مارے گئے۔
1986۔فرانس نے مارواورا جزیرہ پرنیوکلیائی تجربہ کیا۔
1987۔سوویت یونین روس میں تیار جنگی طیارہ مگ۔ 29 ’باز‘نام سے ہندوستانی فضائیہ میں شامل شامل کیا گیا تھا۔
1990۔ جنگ ٹالنے کی کوششوں کے تحت عراق کے صدر صدام حسین نے عراق اور کوویت میں یرغمال بنائے گئے سبھی غیر ملکیوں کی رہائی کا حکم دیا۔
1992۔اجودھیا میں واقع بابری مسجد کو کارسیوکوں نے منہدم کیا۔
1997۔ جاپان کے کیوٹو میں بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس شروع ہوئی۔
1998۔ ہوگو شاویز ونیزویلا کے صدر منتخب ہوئے۔
1999۔ انڈونیشیا کی جیل سے 283 قیدی فرار ہوئے۔
2001۔ افغانستان میں طالبان ہتھیار ڈالنے پر رضا مند ہوئے۔
2012۔ مصر میں مظاہرہ کے دوران 7 افراد مارے گئے اور 770 زخمی ہوئے۔