تاریخ کے جھروکوں سے، 13 اکتوبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔
ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 13 اکتوبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 13 اکتوبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1542۔ مغل بادشاہ اکبر کی پیدائش سندھ کے امرکوٹ میں ہوئی۔
1773۔ چارلس میسئر نے کہکشاں کی دریافت کی۔
1679۔مچھلی پٹنم میں طوفان سے بیس ہزار سے زائد افراد مارے گئے۔
1791۔ فرانس کے راجہ لوئی 14 ویں نے نیا آئین اپنایا۔
1792۔امریکی صدر جارج واشنگٹن نے ’وہائٹ ہاوس‘کا سنگ بنیاد رکھا۔
1815۔برطانیہ نے آسنسیان جزیرہ پر قبضہ کیا۔
1845۔ امریکی صوبہ ٹکساس نے امریکی آئین نافذ کیا۔
1861۔اٹلی کو کئی حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔
1864۔انگلینڈ کی راجدھانی لندن واقع گرین وچ کو بین الاقوامی معیاری وقت کو طور پر منظوری ملی۔
1880۔ٹرانسوال نے برطانیہ سے آزاد ہونے کا اعلان کیا۔
1882۔ اینگلو۔ مصر جنگ: تیل الکیبر کی لائی ہوئی۔
1885۔ امریکہ کے اٹلانٹا میں جارجیا ٹکنالوجی انسٹی ٹیوٹ قائم کی گئی۔
1889۔جنوبی افریقہ میں برطانیہ کے خلاف بویرس بغاوت شروع ہوئی تھی۔
1911۔سوامی وویکانند کی شاگردا اور سماجی کارکن سسٹر نویدیتا کا دارجلنگ میں انتقال ہوا تھا۔
1911۔ پرنس آرتھر کو کناڈا کا پہلا گورنر جنرل مقرر کیا گیا۔
1914۔ پہلی عالمی جنگ میں جرمنی اور فرانس کے درمیان ایسنے کی لڑائی شروع ہوئی۔
1917۔ پرتگال کے فاطمہ علاقے میں 70 ہزر افراد نے سورج گرہن 147میریکل آف دی سن148 کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
1918۔پہلی عالمی جنگ میں ترکی کی شمولیت روکنے کیلئے محمد طلعت پاشا اور ینگ ترک کابینہ کے مابین معاہدہ ہوا۔
1922۔ پولینڈ کی پارلیمنٹ نے زیڈائنیا بندرگاہ تعمیر ایکٹ منظور کیا۔
1923۔ استنبول کی جگہ انقرہ کو ترکی کی راجدھانی قرار دیا گیا۔
1923۔ اسپین میں فوجی تختہ پلٹا۔ میگیل ڈے پریمو ریویرا نے اقتدار سنبھالا اور ڈکٹیٹر حکومت قائم ہوئی۔
1925۔ برطانیہ کی سابق وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کی پیدائش ہوئی تھی۔
1929۔ لاہور جیل میں بھوک ہڑتال کے 63 دنوں کے بعد جتن داس کی موت ہوئی
1943۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران اٹلی کی نئی حکومت نے اپنے اتحادی ممالک سے ہاتھ ملا کر جرمنی کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
1944۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران لاتویہ کی راجدھانی ریگا پر سوویت کی ریڈ آرمی نے قبضہ کرلیا۔
1946 ۔فرانس میں چوتھے ریپبلک کا پروویژن کرنے والے آئین کو منظوری ملی۔
1947۔ ویزراعلی جواہر لال نہرو نے 40 لاکھ ہندوؤں اور مسلمانوں کی باہمی منتقلی کا مشورہ دیا۔
1948۔ نائب وزیراعظم ولبھ بھائی پٹیل نے فوج کو حیدرآبا د میں گھس کر کارروائی کرنے اور اسے ہندستانی یونین میں ملانے کا حکم دیا۔
1952۔مصر اور سوڈان کے درمیان دریائے نیل کے پانی کے بارے میں سمجھوتہ ہوا تھا۔
1964 ۔تین سوویت خلائی مسافر دنیا کے پہلے ایک سے زائد سیٹوں والے خلائی طیارہ ووسروود میں 24 گھنٹے کا سفر کرنے کے بعد بہ حفاظت زمین پر واپس آئے۔
1965۔کانگو کے صدر جوزف کاساوو نے مویرس شومبے کی سرکار کو برخاست کردیا۔
1968 ۔پنامہ کی فوجی سرکار نے فوجی کابینہ تشکیل دی۔
1970۔کناڈا نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا۔
1972۔ماسکو کینواح میں سابق سوویت یونین کا الیوژن ۔62 طیارہ کیحادثہ میں اس میں سوار سبھی 176مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔
1976۔روس کی راجدھانی ماسکو کو باہر طیارہ حادثہ میں 176 افراد ہلاک ہوئے۔
1977۔چار فلسطینیوں نے موزاک سے آرہے لفتھانسا ایرلائن طیارہ کو اغوا کرلیا تھا جسے چار روز بعد جرمن کمانڈو نے آزاد کرایا۔
1981۔نائب صدر حسنی مبارک مصر کے صدربنے۔
1985۔سری لنکا میں تامل دہشت گردوں نے دو بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
1987۔کوسٹاریکا کے صدر آسکر اوریاس سارچیز کو نوبل امن ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔ مشہور گلوکار کشور کا انتقال اسی روز1987 میں ہوا۔
1988۔مصری ادیب نجیب محفوظ کو ادب کا نوبل ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔
1989۔امریکہ نے پنامہ میں ڈکٹیٹر مینوئل نوریگا کو اقتدار سے ہٹانے میں طاقت کے استعمال کا اشارہ دیا تھا۔
1990۔لبنان کے عیسائی لیڈر جنرل مائیکل آون نے شامی حملے کے بعد فرانسیسی سفارتخانہ میں پناہ لی۔
1995۔نیوکلیائی ماہر پروفیسر جوزف روٹبولٹ کو نوبل امن انعام ملا۔
1999۔ مسٹر اٹل بہار واجپئی تیسری بار ہندوستان کے وزیراعظم منتخب کئے گئے۔
1999۔امریکی سینٹ نے نیوکلیائی ہتھیاروں کے تجربے کی روک تھام سے متعلق جامع معاہدہ کو نامنظور کیا۔
2000۔ ہندستان کے وشوناتھ آنند نے شویان میں پہلا فیڈے شطرنج کا عالمی کپ جیتا۔
2002۔ اسرائل نے فلسطین کے قبضے والی غزہ پٹی پر حملہ کیا
2003۔ارجنٹینا نے ڈھائی سال بعد کیوبا کے ساتھ دوبارہ سفارتی تعلقات بحال کئے۔
2005۔ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کو حمایت دینے کے لئے امریکہ نے معیارات کا اعلان کیا
2006۔ ہندستان، برازیل ساؤتھ افریقہ سہ فریقی تنظیم کی پہلی کانفرنس برازیل کی راجدھانی بروسیلیا میں شروع ہوئی۔
2007۔ نیشنل ایروناٹکس اسپیس ایڈمینیسٹریشن (ناسا) کے سائنسدانوں نے مشتری سے تین گنا بڑے سیارے کا پتہ لگایا۔
2008۔ دہلی میں تین مقامات پر 30 منٹ کے وقفے سے ایک کے بعد ایک چار بم دھماکے ہوئے جس میں 19 افراد کی موت ہوئی اور 90 سے زائد زخمی ہوئے۔
2008 ۔امریکی ماہرمعاشیات پال کگمین کو معاشیات کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔
2009۔ چاند پر برف تلاش کرنے کی اسرو-ناسا کی مہم ناکام ہوئی۔
2010۔چلی کو کوپیاو کی ایک کان میں 69 دنوں تک پھنسے رہنے کے بعد سبھی 33 کانکن بحفاظت باہر نکالے گئے۔
2013۔ طالبان نے افغانستان کے ہیرات شہر میں امریکہ کے سفارت خانے پر حملہ کیا جس میں افغان نیشنل پولیس کے دو جوانوں کی موت ہوگئی جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔