مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 17 جنوری کو ماضی میں کیا کچھ ہواتھا

نئی دہلی: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 17 جنوری کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1595- فرانس کے بادشاہ ہنری چہارم نے اسپین کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1601- مغل شہنشاہ اکبر اسیر گڑھ کے ناقابل تسخیر قلعہ میں داخل ہوا۔

1757- جرمنی نے پرشیا کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1852- برطانیہ نے ٹرانسوال، جنوبی افریقہ کی آزادی کو تسلیم کیا۔

1863- امریکی ریاست ورجینیا میں خانہ جنگی

1895- فرانس کے صدر کیسمیر پیریئر نے استعفیٰ دیا۔

1913- ریمنڈ پوینکارے فرانس کے صدر منتخب ہوئے۔

1917- سیاست دان اور اداکار ایم جی رامچندرن کی پیدائش۔

1918- مشہور فلم پروڈیوسر و ہدایت کار کمال امروہی کی پیدائش۔

1941- سبھاش چندر بوس خاموشی سے برطانوی پہرے سے فرار ہو کر جرمنی چلے گئے۔

1945- مشہور شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کی پیدائش۔

1946- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس ہوا۔

1948- نیدرلینڈ اور انڈونیشیا جنگ بندی پر متفق۔

1961- جمہوری کانگو کے وزیر اعظم پیٹریس لومومبا کو ملک کے نئے فوجی حکمرانوں نے قتل کر دیا۔

1976- یورپی خلائی ایجنسی نے ہرمس راکٹ لانچ کیا۔

1979- سوویت یونین نے ایٹمی تجربہ کیا۔

1980- ناسا نے فلاٹسٹکوم-3 لانچ کیا۔

1985- ہندوستانی کرکٹر اظہر الدین نے انگلینڈ کے خلاف اپنی دوسری ٹیسٹ سنچری بنائی۔

1987- ٹاٹا فٹ بال اکیڈمی کھلی۔

1989- کرنل جے کے بجاج قطب شمالی تک پہنچنے والے پہلے ہندوستانی بنے۔

1995- جاپان میں 7.2 شدت کے زلزلے میں 5,372 افراد ہلاک ہوئے۔

1996- ہندوستانی ایتھلیٹ عبداللہ ابوبکر پیدا ہوئے۔

2002- امریکی وزیر خارجہ کولن پاول ہندوستان پہنچے، دہشت گردی کے معاملے پر ہندوستان کے موقف کی حمایت کی۔

2007- آسٹریلوی کرکٹر مائیکل بیون نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

2008- مرکزی حکومت نے معذوروں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے 1800 کروڑ روپے کی اسکیم کو منظوری دی۔

2009- انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رندھیر سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

2010- ہندوستان کے مشہور مارکسی سیاست دان جیوتی باسو کا انتقال ہوگیا۔

2013- عراق میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں 33 افراد ہلاک ہوئے۔

2014- مشہور فلمی اداکارہ سچترا سین کا انتقال ہو گیا۔

2020- سابق ہندوستانی کرکٹر باپو ناڈکرنی انتقال کر گئے۔

2020- انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے یورپی خلائی ایجنسی سے ایرین -5 لانچ وہیکل کے ذریعے مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ-30 کو لانچ کیا۔ یہ لانچ ہندوستانی وقت کے مطابق 2بج کر 35 منٹ پر کیا گیا۔ یہ اسرو کا سال 2020 کا پہلا مشن تھا۔ سیٹلائٹ لانچ کے تقریباً 38 منٹ اور 25 سیکنڈ بعد مدار میں قائم ہوگیا۔

2021- ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے گلوکار غلام مصطفی خان انتقال کر گئے۔

2022- مشہور کلاسیکی رقص کے فنکاروں میں سے ایک برجو مہاراج انتقال کر گئے۔