تاریخ کے جھروکوں سے۔ 20 نومبر کو ماضی میں کیا کچھ ہواتھا
1750۔ شیرمیسور ٹیپو سلطان کی پیدائش ہوئی۔
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 20 نومبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1272۔ ایڈورڈ اول نے خود کو برطانیہ کا حکمراں اعلان کیا۔
1568۔ اکبر نے چتوڑ گڑھ پر حملہ کیا۔
1602۔ہوا بھرنے والے پمپ کے موجد اوٹٹو وون گوئریکی کی پیدائش ہوئی تھی۔
1740۔ ماریا تھریسا آسٹریلیا، ہنگری اور بوہمیا کی حکمراں بنیں۔
1750۔ شیرمیسور ٹیپو سلطان کی پیدائش ہوئی۔
1757۔لارڈ کلائیو بنگال کے گورنر بنے۔
1774۔ کلکتہ ہندوستان کی راجدھانی بنا۔
1780۔ برطانیہ نے ہالینڈ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1789۔نیوز جرسی حقوق کے بل کو منظوری دینے والی پہلی ریاست بنی۔
1818 ۔ سائمن بولیور نے وینزویلا کو آزاد ملک اعلان کردیا۔
1822۔ لندن سنڈے ٹائمز کی اشاعت شروع ہوئی۔
1865۔ امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں ہاورڈ یونیورسٹی کی تشکیل ہوئی تھی۔
1873۔ بوڈا اور پیسٹ شہر کو ملاکر ہنگری کی راجدھانی بڈاپیسٹ بنایا۔
1901۔ امریکہ کو پنامہ نہر کی تعمیر کا کام ایک معاہدے کے تحت ملا۔
1904۔ چلی اور بولیویا نے امن اور دوستی کے معاہدے پر دستخط کئے۔
1905۔ روس میں 11 دن کی تاریخی ہڑتال شروع ہوئی۔
1917۔ یوکرین جمہوریہ کا قیام عمل میں آیا۔
1917 ۔ کلکتہ میں بوس ریسر چ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں آیا۔
1917 ۔ ٹینکوں کا پہلی بار کمبرائی (فرانس) کی جنگ استعمال ہوا۔
1920۔ امریکی صدر وڈرو ولسن کو امن نوبل انعام دیا گیا۔
1922۔ پہلی جنگ عظیم کے بعد اتحادی فوج اور ترکی کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لئے سوئٹزرلینڈ میں کانفرنس شروع ہوئی۔
1924۔ترکی میں کرد بغاوت کو کچل دیا گیا۔
1931۔ ویتنام کے کمیونسٹ لیڈر لی تو ٹونگ کا انتقال ہوا تھا۔
1945 ۔ الائڈ کنٹرول کمیشن نے آسٹریا، ہنگری اور پولینڈ سے 60 لاکھ جرمنوں کے مغربی جرمنی کو منتقل کرنے کی منظوریدی۔
1945 ۔ دوسری جنگ عظیم میں جنگی قیدیوں کے لئے جرمنی کے 24 لیڈروں پر نوریمبرگ میں مقدمہ شروع کیا گیا۔
1946۔ ویتنام کی ڈیموکریٹک ری پبلکن حکومت نے 20 اکتوبر کو ویتنام خواتین دن کے طور پر اعلان کیا۔
1947۔ امریکہ اور پاکستان نے پہلی بار سیاسی تعلقات قائم کئے۔
1947۔ شہزادی الیزابیتھ اور لیفٹننٹ فلپ ماونٹ بٹن کی شادی ہوئی تھی۔
1955۔ ہندوستانی کرکٹرکرپال سنگھ نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے پہلے ٹسٹ میچ میں 100 رن بنائے۔
1955۔ہندستانی گولف فیڈریشن کا قیام۔
1959۔ برطانیہ، ناروے، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، ڈنمارک اور سویڈن نے یوروپی آزاد تجارتی فیڈریشن بنائی۔
1959۔ اقوام متحدہ نے بچوں کے حقوق اعلانیہ کو منظوری دی۔
1962 ۔ صدر جان ایف کینیڈی نے کیوبا پر امریکی پابندی ختم کی۔
1962۔ چین نے ہندوستان پر حملہ کیا اور اروناچل پردیش کے راستے ہندوستان کے اندرونی علاقوں میں داخل ہوگیا۔
1963۔ جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا اور 8 دیگر کے خلاف معاملہ شروع ہوا۔
1969۔ جی وشوناتھ نے ہندوستان اور آسٹریلیا ٹسٹ کرکٹ میچ میں 137ن بنائے۔
1970۔ مکہ مکرمہ کی مسجد حرام پر 300 شیعہ انتہا پسند تقریباً10 دن تک قابض رہے۔
1970۔ سید برے صومالیہ کو سوشلسٹ ریاست اعلان کیا۔
1974۔ کینیا کے نیروبی ہوائی اڈے پر پہلا بوئنگ 747 حادثہ کا شکار ہوا جس میں 59لوگ افراد مارے گئے۔
1977۔ مصر کے صدر انورسادات اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے عرب لیڈر بنے۔