حیدرآباد

تلنگانہ میں تمام مذاہب کو اپنے اپنے عقائد پر چلنے کی پوری آزادی : ریونٹ ریڈی (ویڈیو)

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا ریاست میں برسر اقتدار کانگریس حکومت حقیقی سیکولر حکومت ہے جہاں تمام مذاہب کو اپنے اپنے عقائد پر چلنے کی پوری آزادی ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا ریاست میں برسر اقتدار کانگریس حکومت حقیقی سیکولر حکومت ہے جہاں تمام مذاہب کو اپنے اپنے عقائد پر چلنے کی پوری آزادی ہے۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
17 / ستمبر کے دن سیاسی جلسوں پر پابندی: تلنگانہ گورنمنٹ
ریونت ریڈی ایک جنونی اور بدمزاج شخص: ایٹالہ راجندر
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
2029 کے فائنل میں راہول کو وزیر اعظم بنانے ریونت ریڈی کا عزم

حکومت تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور ہر شخص کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے پابند عہد ہے.چیف منسٹر آج این ٹی آر اسٹیڈیم میں جگن ناتھ رتھ یاترا کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا اسکان نے ایک اچھا پروگرام ترتیب دیا ہے اور حکومت اس اچھے کام کی مکمل حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔چیف منسٹر نے کہا یہ حکومت سب کے لیے ہے اور تمام مذاہب کو آزادی اور مواقع فراہم کرتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا اسکان کی دعاؤں کے ذریعہ ریاست امن اور خوشحالی کے ساتھ آگے بڑھے اور حکومت اس پیغام کو پھیلانے کے لیے اسکان کے ساتھ مکمل تعاوں کریگی جس کا مقصد خدمت انسانیت ہے جو خدمت خلق ہے۔

چیف منسٹر نے کہا کسی بھی تنظیم کی جانب سے ایسے اچھے پروگرامس کے انعقاد کے لیے حکومت کی طرف سے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی جاتی رہی گی۔ بعد ازاں اسکا ن مندر عابڈس، حیدرآباد کے زیراہتمام این ٹی آر اسٹیڈیم سے نمائش گراؤنڈ تک رتھ یاترا نکالی گئی۔

a3w
a3w