آندھراپردیش

غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے فنڈس جاری

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعہ کے روز ریاست کی غریب لڑکیوں کی شادیوں کی امداد کیلئے38.18 کروڑ روپے جاری کئے۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعہ کے روز ریاست کی غریب لڑکیوں کی شادیوں کی امداد کیلئے38.18 کروڑ روپے جاری کئے۔

متعلقہ خبریں
دھوکہ دہی کے ذریعہ 20 خواتین سے شادی کر نے والا گرفتار
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک

یہ رقم، وائی ایس آر کلیان مستھواور وائی ایس آر شادی تحفہ اسکیم کے تحت جاری کی گئی جس سے4536 اہل لڑکیوں جن کی شادی گذشتہ سال اکتوبر۔ نومبر کے درمیان ہوئی ہے، فائدہ ہوگا۔ ایس سی، ایس ٹی، بی سی، اقلیتی معذور اور تعمیری مزدوروں سے تعلق رکھنے والے استفادہ کنند گان کے بینک اکاونٹ میں یہ رقم راست طور پر منتقل کی جائے گی۔

چیف منسٹر نے آج یہاں بٹن دبا کر رقم کی اکاونٹ میں جمع کرنے کے عمل کا آغاز کیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر جگن نے کہا کہ بچوں میں تعلیم کی حوصلہ افزائی، بچپن کی شادیوں کی روک تھام، اسکولوں میں شرح داخلہ میں اضافہ اور ترک تعلیم کی شرح میں کمی لانے کے مقصد کے تحت حکومت نے اس اسکیم کو متعارف کرایا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ اس اسکیم سے استفادہ کیلئے عروسہ اور نوشہ کا ایس ایس سی کامیاب ہونا ضروری ہے۔ اس شرط کے لزوم کا مقصد کمزور طبقات کے بچوں میں تعلیم کے حصول کی ترغیب دینا ہے۔افغان۔ امریکہ کے ناول نگار خالد حسینی کی ایک ناول ”اے تھاوزنڈ اسپلینڈڈ سن“ کے حوالہ سے جگن نے کہا کہ شادی کیلئے انتظار کیا جاسکتا ہے مگر تعلیم کیلئے نہیں اس لئے کہ ناخواندہ خاتون سے سماج کی ترقی کا تصور ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سہ ماہی میں اہل لڑکی کی ماں کے بینک اکاونٹ میں رقم جمع کرائی جائے گی جس کا مقصد ماں کو بچیوں کو اسکول روانہ کرنے کی ترغیب ملے۔ انہوں نے کہا کہ پیشرو تلگودیشم حکومت کے دور میں ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی طبقہ کے استفادہ کنندگان کو فی کس بالترتیب40ہزار، 50ہزار، 35 ہزار اور50 ہزار، 35ہزار اور 50 ہزار روپے کی امداد دی جاتی تھیتاہم 2018 میں ٹی ڈی پی حکومت، اس اسکیم سے دستبردار ہوگئی لیکن وائی ایس آر سی پی حکومت نے وائی ایس آر کلیان مستھو اور وائی ایس آر شادی تحفہ اسکیم کاآغاز کیا اور حکومت نے رقم میں بھی اضافہ کیا

جگن نے کہا کہ ہماری حکومت ایس سی طبقہ کی لڑکیوں کو ایک لاکھ، ایس ٹی اور بی سی طبقات کی غریب بچیوں کیلئے فی کس بالترتیب ایک لاکھ اور50ہزار اور اقلیتی لڑکیوں کو فی کس ایک لاکھ روپے کی امداد فراہم کررہی ہے جبکہ معذور اور تعمیری مزدوروں کی بچیوں کی شادیوں کیلئے موجودہ حکومت فی کس بالترتیب ڈیڑھ لاکھ اور 40 ہزار روپے کی مدد فراہم کررہی ہے۔