شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ شہرِ قم میں ادا، لاکھوں افراد کی شرکت
ذرائع کے مطابق اس موقع پر لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے صاحبزادے بھی جنازے میں شریک ہوئے، جن کی موجودگی کو موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ نمازِ جنازہ کی امامت معروف عالمِ دین آیت اللہ جوادی آملی نے کروائی۔
قم : ایران کے تاریخی اور مذہبی شہر قم میں رہبرِ اعلیٰ شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
نمازِ جنازہ میں ملک بھر سے آئے ہوئے لاکھوں سوگواروں، اعلیٰ سرکاری و عسکری حکام، ممتاز مذہبی شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے صاحبزادے بھی جنازے میں شریک ہوئے، جن کی موجودگی کو موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ نمازِ جنازہ کی امامت معروف عالمِ دین آیت اللہ جوادی آملی نے کروائی۔
خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر شہرِ قم اور مضافات میں سکیورٹی کے انتہائی سخت اور غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔
جنازے کے شرکا نے مرحوم رہبر کی دینی، علمی، سیاسی اور قومی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تعزیتی اجتماعات میں ملکی و بین الاقوامی رہنماؤں کی جانب سے ان کی وفات کو ایران اور مسلم امہ کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جارہا ہے۔