کھیل

گمبھیر نے ایل ایس جی سے علیحدگی اختیار کرلی، کے کے آر میں واپسی

گمبھیر گزشتہ دو برسوں سے ایل ایس جی کے مینٹور کا کردار ادا کر رہے تھے۔ اب وہ اپنی پرانی فرنچائزی کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے ساتھ بطور مینٹور کام کرتے نظر آئیں گے۔

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے سابق رکن اور ٹی وی کمنٹیٹر گوتم گمبھیر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائزی لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
ہمت ہے تو پاکستان میں کھیل کر دکھاؤ: تنویر احمد
اب لوگ مجھے پہچاننے لگے ہیں: رنکو سنگھ
نوین الحق نے کوہلی‘کوہلی کے نعروں پر خاموشی توڑی
کوہلی۔ نوین الحق تنازعہ‘ افغان بولر کو آفریدی کی حمایت

گمبھیر گزشتہ دو برسوں سے ایل ایس جی کے مینٹور کا کردار ادا کر رہے تھے۔ اب وہ اپنی پرانی فرنچائزی کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے ساتھ بطور مینٹور کام کرتے نظر آئیں گے۔ اس سے پہلے وہ کے کے آر کے کپتان کے کردار میں نظر آ چکے ہیں۔ ورلڈ کپ فائنل میں گمبھیر اور کے کے آر کے مالک شاہ رخ خان کے درمیان ملاقات کے بعد اس حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔

گمبھیر نے ٹویٹ کرکے اپنے استعفیٰ کی معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، "میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے ساتھ اپنے شاندار سفر کے اختتام کا اعلان کرتا ہوں۔ اپنے دور میں مجھے تمام کوچز، کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف سے بہت پیار ملا اور میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

میں سنجیو گوئنکا کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جن کی بہترین قیادت میں یہ ٹیم بنائی گئی اور جنہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیم آنے والے دنوں میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے مداحوں کو فخر محسوس کرائے گی۔ ایل ایس جی بریگیڈ کو نیک خواہشات۔

بعد میں گمبھیر کی ٹیم میں شمولیت کی تصدیق کے کے آر کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے بھی کی گئی۔ کے کے آر نے لکھا ’’ویلکم بیک مینٹور گوتم گمبھیر‘‘۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل کی نئی فرنچائزی کے طور پر وجود میں آنے کے بعد گمبھیر کو ایل ایس جی نے اپنا مینٹور مقرر کیا تھا۔ آئی پی ایل کے پچھلے دو ایڈیشنز میں ایل ایس جی لیگ کے پلے آف میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔