جموں و کشمیر

گاندربل میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

بیان میں کہا گیا کہ ملزم ڈرائیور کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا اور جرم کے لئے استعمال کی جانے والی گاڑی کو ضبط کیا گیا۔

سری نگر: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی ضلع گاندربل میں ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات
میرواعظ عمر فاروق، نظربند
جامع مسجد سری نگر میں چوتھے جمعہ بھی نماز کی اجازت نہیں
ہمخیال جماعتوں کو دعوت

گرفتار شدہ کی شناخت ظفر بشیر بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکن گندرہمان کے طور پر کی گئی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن گاندربل کی ایک پارٹی نے ہرن میں ایک ناکے کے دوران ایک ٹاٹا موبائل زیر رجسٹریشن نمبر JK03H -2841 کو رو کا جس کو ظفر بشیر بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکن گندرہمان چلا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے سپاسموپروکسون پلس کے 40 سٹرپس ہر سٹرپ میں 8 گولیاں تھیں، بر آمد کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ملزم ڈرائیور کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا اور جرم کے لئے استعمال کی جانے والی گاڑی کو ضبط کیا گیا۔

ملزم کی شناخت ظفر بشیر بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکن گندرہمان کے طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن گاندربل میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔