مشرق وسطیٰ

غزہ کی پٹی کو روئے زمین پر نہیں رہنا چاہیے: اسرائیلی وزیر

اسرائیلی وزیر نے بیان دیا تھا کہ غزہ پر جوہری بم پھینکنا مسئلے کا ایک ممکنہ حل ہے۔ غزہ کی پٹی کو روئے زمین پر نہیں رہنا چاہیے۔ اسرائیل کو وہاں دوبارہ بستیاں قائم کرنا ہوں گی۔

غزہ: غزہ پر ایٹم بم گرانے کا بیان دینے والے اسرائیلی وزیر نے غزہ پر قبضہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اسرائیل کے ثقافتی ورثہ کے وزیر امیچائی یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں
مئیر نے شہریوں کو دسہرہ کی مبارکباد دی
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان

اس سے قبل اسرائیلی وزیر نے بیان دیا تھا کہ غزہ پر جوہری بم پھینکنا مسئلے کا ایک ممکنہ حل ہے۔ غزہ کی پٹی کو روئے زمین پر نہیں رہنا چاہیے۔ اسرائیل کو وہاں دوبارہ بستیاں قائم کرنا ہوں گی۔

سعودی عرب سمیت دیگر مسلم مالک نے اسرائیلی وزیرکے بیان پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی تھی جس کے بعد اسرائیلی حکومت نے ان کی وزارت عارضی طور پر معطل کردی تھی۔