تلنگانہ

آخری سانس تک کے سی آر کیساتھ رہیں گے:راویلاکشوربابو

آج راویلاکشور بابو نے ریٹائرڈآئی اے ایس آفیسر ٹی چندرشیکھر‘ سابق آئی آرایس عہدیدارپارتھاسارتھی اور طلباء جائنٹ ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کے ہمراہ چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ کی موجودگی میں بھارت راشٹراسمیتی میں شمولیت اختیار کرلی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے سابق وزیر راویلاکشور بابو نے کہاکہ وہ اپنی آخری سانس تک کے سی آر کے ساتھ رہیں گے۔آج راویلاکشور بابو نے ریٹائرڈآئی اے ایس آفیسر ٹی چندرشیکھر‘ سابق آئی آرایس عہدیدارپارتھاسارتھی اور طلباء جائنٹ ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کے ہمراہ چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ کی موجودگی میں بھارت راشٹراسمیتی میں شمولیت اختیار کرلی۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
کانگریس اقتدار کے 100 دنوں میں 180 کسانوں کی خود کشی
کے سی آر کا خاندان پہلی بار انتخابات سے دور
چند یوٹیوب چیانلس پر جھوٹ پھیلانے کا الزام، قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ

پرگتی بھون میں منعقدہ سادہ سی تقریب میں بی آرایس میں شمولیت اختیارکرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کے سی آر کی قیادت میں ریاست تلنگانہ تمام شعبوں میں تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ریاست تلنگانہ میں روبہ عمل فلاحی اقدامات سارے ملک کیلئے مثال بن چکے ہیں۔

کے سی آر کی قیادت میں ریاست کی ترقی اورعوام کی خوشحالی سے وہ بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری طرف آندھراپردیش کے حالات انتہائی خراب ہیں‘تلگودیشم پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس کے درمیان ایک دوسرے پر سبقت لئے جانے کے لئے مقابلہ آرائی دیکھی جارہی ہے۔ اقتدار کی رسہ کشی کے درمیان ترقی اور خوشحالی جیسے موضوعات کوپس پشت ڈال دیا گیا ہے۔حکمرانی کومذاق بنادیاگیا ہے۔

تین تین صدر مقام بنانے کے نا م پرعوام کے جذبات سے کھیلاجارہاہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس آندھراپردیش میں بھی حکومت بنانے میں کامیاب رہے گی اورایک بہترین عصری تقاضوں سے لیس صدرمقام اور وسیع وعریض خوبصورت سکریٹریٹ تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے ٹی چندرشیکھرکواپنا قریبی دوست قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم کے سی آر کی قیادت میں اتحاد واتفاق کے ساتھ آندھراپردیش میں کام کریں گے۔راویلاکشور نے بی جے پی پر کانگریس کا طرز عمل اختیار کرنے کاالزام لگاتے ہوئے کہاکہ سابق میں جس طرح کانگریس پارٹی اپوزیشن جماعتوں کوہراساں کرتی تھی آج بی جے پی اسی نقش قدم پر چل پڑی ہے۔ سی بی آئی‘آئی ٹی اورای ڈی کے ذریعہ سیاسی جماعتوں پر شکنجہ کس دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام بی جے پی کی حرکتوں کودیکھ رہے ہیں اور زبردست سبق سکھانے تیار ہیں۔