بغیر اجازت پینٹ ہاوس کی تعمیر، جی ایچ ایم سی کی مشہو رتلگوپروڈیوسر الواروند کو نوٹس
تفصیلات کے مطابق جوبلی ہلزروڈ نمبر 45 میں الواروند کی عمارت تقریباً ایک ہزار گز رقبہ میں تعمیرکی گئی تھی۔ اس کے لئے گراؤنڈ فلور سمیت چار منزل تک جی ایچ ایم سی سے باضابطہ اجازت حاصل کی گئی تھی۔
حیدرآباد: تلگوفلموں کے مشہور پروڈیوسر الو اروند کو گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے ایک بڑا جھٹکا دیا ہے۔ بغیر اجازت تعمیر پینٹ ہاؤس کو منہدم کرنے کی نوٹس بلدیہ نے جاری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوبلی ہلزروڈ نمبر 45 میں الواروند کی عمارت تقریباً ایک ہزار گز رقبہ میں تعمیرکی گئی تھی۔ اس کے لئے گراؤنڈ فلور سمیت چار منزل تک جی ایچ ایم سی سے باضابطہ اجازت حاصل کی گئی تھی۔
تقریباً ایک سال پہلے اس کی تعمیر مکمل ہوئی اور اسے تجارتی استعمال میں لایا گیاتاہم حال ہی میں بغیر کسی اجازت کے چوتھی منزل پر نیا پینٹ ہاؤس بنایا گیا۔ اس پر نظر پڑتے ہی ٹاؤن پلاننگ کے عہدیداروں نے اس کو عمارت کی تعمیراتی قواعد کے خلاف قرار دیا۔
اس غیر قانونی تعمیر کو کیوں نہ گرایا جائے، اس بارے میں وضاحت طلب کرتے ہوئے جی ایچ ایم سی نے نوٹس جاری کی ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح پر موجود اہم شخصیات کا بھی ایسے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہونا شہر کے انتظامی ادارے کو سخت کارروائی کے لئے مجبور کر رہا ہے۔
چونکہ یہ عمارت پہلے ہی تجارتی سرگرمیوں کے لئے استعمال ہو رہی ہے، اس لیے غیر قانونی تعمیر کے سلسلہ میں جی ایچ ایم سی کی اگلی کارروائی پر تمام کی توجہ مرکوز ہے۔ الواروند کی وضاحت ملنے تک اس پینٹ ہاؤس کے مستقبل پر فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔