حیدرآباد

حیدرآباد کو خوبصورت بنانے کیلئے جی ایچ ایم سی کے کام مرکزتوجہ

سکریٹریٹ کے قریب دستور کے تمہید کو ڈسپلے کرنے کے لیے اختراعی انتظامات کیے گئے ہیں۔ بل بورڈ کو خاص طور پر دیباچے میں حروف کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دہلی میں 5 لاکھ روپے کی لاگت سے بنایا گیا یہ بل بورڈ 10 فٹ لمبا اور 4 فٹ چوڑا ہے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کی جانب سے شہرکوخوبصورت بنانے کیلئے کئے گئے کام ہر ایک کیلئے خاص توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ فٹ پاتھس، فلائی اوورس، انڈر پاسس اور مختلف تھیم کے ساتھ سرکاری عمارتوں پر بنائی گئی پینٹنگس اور تصاویر شہریوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
تاخیر سے آنے والے ملازمین پر مئیر برہم
پروفیشنلز سالیڈیرٹی فورم (PSF)کے پروفیشنلز سمٹ 2024 کا انعقاد
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے

سکریٹریٹ کے قریب دستور کے تمہید کو ڈسپلے کرنے کے لیے اختراعی انتظامات کیے گئے ہیں۔ بل بورڈ کو خاص طور پر دیباچے میں حروف کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دہلی میں 5 لاکھ روپے کی لاگت سے بنایا گیا یہ بل بورڈ 10 فٹ لمبا اور 4 فٹ چوڑا ہے۔

بل بورڈنہایت ہی خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔ اس کیلئے یہاں پر ایسا انتظام کیا گیا کہ وہاں جانے والے سب کھڑے ہو کر اس کو پڑھیں۔ موٹرسائیکلوں اور پیدل چلنے والوں کیلئے یہ خاص بن گیا ہے کیونکہ یہ سگنل پر قائم ہے۔ بیرونی ممالک کی طرح ہندوستانی آئین کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے یہ بل بورڈ لگایاگیا ہے۔

 دوسری جانب 150 کروڑ روپے کی لاگت سے خوبصورتی کے 283 کاموں میں سے 26 کام مکمل ہو چکے ہیں اور 38 کام آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں۔ جی ایچ ایم سی نے اعلان کیا ہے کہ باقی کام اس ماہ کے آخر تک مکمل کر لیے جائیں گے۔