شمالی بھارت

گری راج سنگھ کی ہندو اتحاد کیلئے یاترا (ویڈیو)

مرکزی وزیر پارچہ (ٹیکسٹائلز) گری راج سنگھ نے کہا ہیہ کہ وہ ہندوؤں میں اتحاد کے لئے 18 اکتوبر تا 22 اکتوبر ”ہندو سوابھیمان یاترا“ نکالیں گے۔

پٹنہ (آئی اے این ایس) مرکزی وزیر پارچہ (ٹیکسٹائلز) گری راج سنگھ نے کہا ہیہ کہ وہ ہندوؤں میں اتحاد کے لئے 18 اکتوبر تا 22 اکتوبر ”ہندو سوابھیمان یاترا“ نکالیں گے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی نے بھگود گیتا پاٹھ کا سیاسی استحصال کیا: ٹی ایم سی

انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کو ذات پات کے خانوں میں بٹنا نہیں چاہئے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ میں 18 اکتوبر تا 22 اکتوبر ہندو سوابھیمان یاترا نکالوں گا جس کے دوران میں ہندوؤں کو بیدار کروں گا کیونکہ راہول گاندھی جیسے قائدین ہندوؤں کو ذات پات کی بنیاد پر بانٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بی جے پی قائد نے کہا کہ یہ قائدین مسلم فرقہ کو ذات برادری میں بانٹنے کی کوشش نہیں کرتے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں اقلیتی ووٹرس کی متفقہ تائید حاصل ہو۔

انہوں نے ہندو فرقہ کو خبردار کیا کہ وہ نہ بٹے ورنہ اسے مظالم کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے اس کے لئے پاکستان اور بنگلہ دیش کی مثال دی۔انہوں نے کہا کہ اب ہندوؤں کے متحد ہونے کا وقت آگیا ہے۔