آندھراپردیش

گھر کے سامنے رنگولی بنانے کے دوران سڑک حادثہ میں لڑکی ہلاک

مہلوک لڑکی کی شناخت 17سالہ تیجسوی کے طورپر کی گئی ہے جبکہ اس کی بہن 18سالہ پلوی شدید طورپرزخمی ہوگئی جس کو مقامی افرادنے فوری طور پرعلاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

حیدرآباد: بھوگی تہوار کے موقع پر گھر کے سامنے رنگولی بنانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک لڑکی ہلاک اوردوسری شدیدزخمی ہوگئی۔یہ حادثہ آندھراپردیش کے ضلع ایلورو کے کانوکولو علاقہ میں آج صبح اُس وقت پیش آیا جب لاری نے ان لڑکیوں کوٹکردے دی۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
درگاہ حضرت سعداللہ حسینی ؒبانسواڑہ پرکے کویتا کی حاضری
بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی

مہلوک لڑکی کی شناخت 17سالہ تیجسوی کے طورپر کی گئی ہے جبکہ اس کی بہن 18سالہ پلوی شدید طورپرزخمی ہوگئی جس کو مقامی افرادنے فوری طور پرعلاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔اس حادثہ کے ساتھ ہی لاری ڈرائیور فرارہوگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔