بھارت

سی بی ایس ای 12ویں کے امتحان میں لڑکیوں نے سبقت حاصل کی

اس بار سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے 12ویں کے امتحان میں 87.98 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے۔

نئی دہلی: اس بار سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے 12ویں کے امتحان میں 87.98 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے۔

متعلقہ خبریں
سنٹرل ٹیچر اہلیتی ٹسٹ، درخواستوں کی آخری تاریخ کا اعلان

بورڈ کی جانب سے پیر کو اعلان کردہ 12ویں جماعت کے امتحانی نتائج کے مطابق لڑکیوں نے 91.52 فیصد کامیابی کے ساتھ لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پاس ہونے والے طلبہ کا تناسب 85.12 فیصد رہا۔ 12ویں بورڈ کے امتحان میں 50 فیصد ٹرانس جینڈر امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، 122170 طالبات کو سپلیمنٹری امتحان میں بیٹھنے کا موقع دیا گیا ہے۔ اس بار 24068 امیدواروں نے 95 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔

18417 اسکولوں کے کل ملاکر 17 لاکھ 41 طلباء نے سی بی ایس ای 12ویں کے امتحان کے لیے رجسٹریشن کرایا تھا۔ امتحان 7126 امتحانی مراکز پر لیا گیا اور ایک کروڑ 10 لاکھ 50 ہزار 267 امیدواروں نے جوابی پرچے لکھے۔اس امتحان میں سنٹرل تبتی اسکول ایڈمنسٹریشن اسکول کے امیدواروں کی کامیابی 93.23 فیصد رہی جبکہ جواہر نوودیا ودیالیہ کا نتیجہ 98.90 فیصد، کیندریہ ودیالیہ کا 98.81 فیصد، امداد یافتہ سرکاری اسکولوں کا نتیجہ 91.42 فیصد رہا۔ سرکاری اسکولوں کا امتحانی نتیجہ 88.23 فیصد رہا جبکہ آزادانہ طور پر امتحان دینے والے اداروں کا نتیجہ 87.70 فیصد رہا۔

اس بار لڑکیوں کا پاس فیصد لڑکوں کے پاس فیصد سے 6.40 فیصد زیادہ رہا۔ اس بار 91.52 فیصد طالبات کامیاب ہوئیں۔ جہاں 85.12 فیصد طلباء پاس ہوئے ہیں جبکہ خواجہ سراء طلباء کا پاس ہونے کا تناسب 50 رہا۔

سی بی ایس ای حکام کے مطابق 12ویں کے سپلیمنٹری امتحان 15 جولائی سے منعقد کیے جائیں گے۔ ضمنی اور تجدید کے لیے درخواست آن لائن ہوگی اور بورڈ طالب علم کی طرف سے کوئی آف لائن درخواست قبول نہیں کرے گا۔

a3w
a3w