حیدرآباد

سراج اور نکہت کو ڈی ایس پی کی نوکریاں دینا بیروزگاروں کی توہین،چیف منسٹر سے معذرت خواہی کا مطالبہ

یونیورسٹی طلباء کے قائدین نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کس طرح ڈگری کی تعلیم حاصل کئے بغیر اور اعلامیہ کے مطابق ملازمت کیلئے درخواست دئیے بغیر کیاانہیں ملازمت دینا مناسب ہے؟

حیدرآباد: کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل کے طلباء قائدین نے انڈین کرکٹ کھلاڑی سراج الدین اور ورلڈ باکسنگ چمپئن نکہت زرین کو اقل ترین تعلیمی قابلیت کے بغیر گروپ Iسرویس کے تحت ملازمت فراہم کرنے ریاستی اسمبلی میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے بیان پر شدید ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے اس بیان کو بیروزگار نوجوانوں کی توہین قراردیا اور چیف منسٹر سے بیروزگار نوجوانوں سے فوری معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
بجٹ میں تلنگانہ نظرانداز‘شہر میں زیر وفلکسیز آویزاں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج

 یونیورسٹی طلباء کے قائدین نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کس طرح ڈگری کی تعلیم حاصل کئے بغیر اور اعلامیہ کے مطابق ملازمت کیلئے درخواست دئیے بغیر کیاانہیں ملازمت دینا مناسب ہے؟

 کاکتیہ یونیورسٹی میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلباء قائدین نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر نے اپنے اختیارات کا بیجا استعمال کیا ہے۔ طلباء قائدین نے کہا کہ اگر سراج اور نکہت زرین کو ضروری ہوتو انہیں ریاستی وزیر اسپورٹس، چیرمین اسپورٹس اتھاریٹی یا ایم ایل سی کا عہدہ دیا جانا چاہئے یا ضروری ہے تو انہیں اسپورٹس ایمبسیڈ بنانا چاہئے تھا۔

طلبا قائدین نے کہا کہ ہمیں مکان دینے یا نقد ایوارڈ دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ تاہم بیروزگار نوجوان جن کے پاکٹ میں پیسے نہیں ہے اور وہ کئی سالوں سے ہزاروں روپے خرچ کرکے تعلیم حاصل کررہے ہیں نظر انداز کرکے دوسروں کو ملازمت دینا کہا کا انصاف ہے؟۔

انہوں نے پوچھا کہ سراج اور نکہت زرین نے ملازمت کیلئے چیف منسٹر سے کوئی سوال نہیں کیا تھا؟ ان طلبا نے کہا کہ صرف سیاسی فائدے کیلئے انہیں ملازمت دی گئی ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ورلڈ کپ جیتنے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سراج نے بہت پیسہ کمایا ہے اور وہ مستقبل میں بھی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

 انہوں نے کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان بھی نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں کو نوکریاں دینے کی وجہ سے سینکڑوں غریب بیروزگار نوجوانوں کی زندگی سڑکوں پر آگئی ہے۔ ان طلباء نے چیف جسٹس ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس درخؤاست کو مفاد عامہ کی عرضی تصور کرتے ہوئے حکومت سے وضاحت طلب کریں۔

اور گروپI نوکریوں کو لے کر ان بیروزگار نوجوانوں کو دی جائے جنہوں نے امتحانات میں شرکت کی ہے۔ اس پریس کانفرنس میں ڈی ایم ایس کے ریاستی صدر ڈی نریش، ٹی ایس ایف کے صدر کے سنیل ٹیگور، وینکٹ موہن و دیگر شریک تھے۔

a3w
a3w