واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری — نیا "ڈائلر ہب” فیچر جلد دستیاب ہوگا!
واٹس ایپ کا نیا شیڈولنگ فیچر صارفین کو پہلے سے کال پلان کرنے اور تفصیلات چیٹ کے ذریعے شیئر کرنے کی سہولت دے گا۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کا نام ہے "ڈائلر ہب” (Dialer Hub)۔ میٹا (Meta) کمپنی کی اس ایپ کے 3.5 ارب سے زائد صارفین ہیں، اور اب یہ اپ ڈیٹ واٹس ایپ کے استعمال کو مزید آسان بنانے جا رہی ہے۔
اس وقت اگر کسی کو واٹس ایپ پر کال کرنی ہو تو پہلے اس کا نمبر فون میں سیو (Save) کرنا پڑتا ہے، لیکن نئے فیچر کے بعد اس کی ضرورت نہیں رہے گی۔ صارف اب بغیر نمبر سیو کیے براہِ راست واٹس ایپ سے کال کر سکیں گے۔
نیا کال ہب انٹرفیس (Call Hub Interface) تمام کالنگ آپشنز کو ایک ہی جگہ پر فراہم کرے گا۔ اس میں نمبر ڈائل کرنے، نئی کال لنک بنانے، نئے رابطے شامل کرنے اور کالز شیڈول کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔
واٹس ایپ کا نیا شیڈولنگ فیچر صارفین کو پہلے سے کال پلان کرنے اور تفصیلات چیٹ کے ذریعے شیئر کرنے کی سہولت دے گا۔
ساتھ ہی بزنس اکاؤنٹس کو اب ویری فیکیشن بیج (Verification Badge) دیا جائے گا تاکہ صارفین اصلی اور جعلی اکاؤنٹس میں فرق کر سکیں اور کسی دھوکے سے محفوظ رہیں۔
واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر کالنگ کو تیز، آسان اور محفوظ بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔