تلنگانہ

منشیات سے پاک تلنگانہ کے لئے ہر ممکن اقدامات:پونم پربھاکر

اس مہم کے ذریعہ طلبہ، والدین کو منشیات کے نقصانات کے بارے میں باخبر کیا جائے گا۔ حکومت نوجوانوں کے لئے صحت مند تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے مواقع بڑھانے، مشاورت اور رہنمائی فراہم کرنے پر بھی زور دے رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات سے دور رہیں اور نیک راستہ پرچلیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات سے پاک تلنگانہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
نیشنل ایجوکیٹرز ایوارڈز–2025 کی شاندار تقریب، سیکنڈرآباد میں منعقد
ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، محبوب نگر آر۔ اِندرا نے لیا جائزہ
دارالعلوم محبوبیہ کا 33 واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا
محکمۂ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار جی شنکرا چاری کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب

بنجارا ہلز کے کے بی آرپارک میں منشیات کے خلاف بیداری مہم کے حصہ کے طورپر دوڑکا وزیرٹرانسپورٹ نے جھنڈادکھاکرآغازکیا۔

وزیر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا استعمال نوجوانوں کے روشن مستقبل کو برباد کر سکتا ہے، اس لئے اس نوعیت کی بیداری مہم انتہائی ضروری یت۔


اس مہم کے ذریعہ طلبہ، والدین کو منشیات کے نقصانات کے بارے میں باخبر کیا جائے گا۔ حکومت نوجوانوں کے لئے صحت مند تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے مواقع بڑھانے، مشاورت اور رہنمائی فراہم کرنے پر بھی زور دے رہی ہے۔

وزیر نے اپیل کی کہ تمام مل کر منشیات کے خلاف ایک مضبوط سماجی شعور قائم کریں تاکہ تلنگانہ کے نوجوان ایک محفوظ اور روشن مستقبل کی جانب گامزن ہو سکیں۔