تلنگانہ

تلنگانہ میں مزید 8 میڈیکل کالجس قائم کرنے حکومت کا اعلان

واضح رہے کہ ریاست میں بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کے مقصد سے بی آر ایس حکومت کی جانب سے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: حکومت نے ریاست میں مزید8 میڈیکل کالجس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کے مقصد سے بی آر ایس حکومت کی جانب سے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ میڈیکل کالج میدک میں قومی کوٹہ سے 4طلبہ کو داخلہ
دہشت گردی کا شکار طلبا کیلئے ایم بی بی ایس کی 4 نشستیں مختص
ڈاکٹرس کی لاپرواہی سے میں اپنے نومولود سے محروم ہوگیا۔ متاثر شخص کا اظہار کرب

اب تک تقریباً اضلاع میں میڈیکل کالجس کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے۔ اب مزید8 نئے میڈیکل کالجس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلہ کے تحت یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، میڑچل ملکاجگری، جو گولا مبا گدوال، نارائن پیٹ، میدک، ملگ اور ورنگل میں نئے میڈیکل کالجس قائم کئے جائیں گے۔

اس ضمن میں آج حکومت کی جانب سے سرکاری احکامات جاری کردئیے گئے۔ حکومت کی جانب سے گذشتہ9سالوں کے دوران 29 میڈیکل کالجس کا قیام عمل میں لایا گیا جو ملک بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈ ہے۔

ان کالجس کے قیام سے ریاست میں میڈیکل سیٹس کی تعداد10,000 سے تجاوز کرجائے گی۔