جموں و کشمیر

تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق چیف منسٹر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا۔

سری نگر(یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق چیف منسٹر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی جموں میں ہندو ووٹروں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے:فاروق عبداللہ
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ
کشمیر میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدلی گئی: محبوبہ مفتی

ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے عمر عبداللہ کو لیجسلیچر پارٹی کا سربراہ منتخب کیا گیا۔سابق چیف منسٹر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

حکومت سازی کا دعویٰ کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ حکومت تشکیل دینے کے لئے دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا‘ہم لوگ ٹھہرنے والے نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ آج کی میٹنگ میں بات صرف قانون ساز پارٹی کے سربراہ کے انتخاب کے متعلق ہوئی اور تمام ارکان نے اتفاق رائے سے عمر عبداللہ کو قانون ساز پارٹی سربراہ منتخب کیا۔

انہوں نے کہا کہ الائنس کے ساتھ کل یعنی جمعہ کو میٹنگ ہوگی۔معروف صنعت کار رتن ٹاٹا کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی ملک کے تئیں خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا:‘ان کے انتقال سے بہت صدمہ ہوا انہوں نے اپنی خاندانی کمپنی کو سب کے لئے کھول دیا تھا’۔

ان کا کہنا تھا:‘انہوں نے اپنی کمپنی سے ملک کا نام دنیا میں پہنچایا۔ ہم سابق وزرائے اعظم نرسمہا راؤ اور منموہن سنگھ کے بھی شکر گذار ہیں۔انہوں نے کہاکہجو خدمات رتن ٹاٹا نے ملک کے تئیں انجام دی ہیں ان کے لئے انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔