تلنگانہ

گورنر شیو پرتاپ شکلا نے تلنگانہ میں مردم شماری 2027 کے لیے سیلف اینومریشن کا آغاز کیا

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم، صحت، روزگار، ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر جیسے کلیدی شعبوں کی منصوبہ بندی کے لیے مردم شماری کے درست اعداد و شمار انتہائی ضروری ہیں۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد یہ پہلی مردم شماری ہے، اس حوالے سے انہوں نے ریاست کی مستقبل کی ترقی کے لیے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے گورنر شیو پرتاپ شکلا نے اتوار کے روز لوک بھون میں مردم شماری 2027 کے سیلف اینومریشن کے مرحلے کا افتتاح کیا اور عوام سے اس ملک گیر مشق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات


گورنر نے آن لائن سیلف اینومریشن سہولت کے ذریعے اپنی تفصیلات درج کر کے اس عمل کا باقاعدہ آغاز کیا۔


شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مردم شماری کو ایک اہم قومی مشق قرار دیا جو آبادی اور سماجی و اقتصادی حالات کی جامع تصویر پیش کرتی ہے، جو کہ پالیسی سازی، طرزِ حکمرانی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کی بنیاد بنتی ہے۔


انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم، صحت، روزگار، ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر جیسے کلیدی شعبوں کی منصوبہ بندی کے لیے مردم شماری کے درست اعداد و شمار انتہائی ضروری ہیں۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد یہ پہلی مردم شماری ہے، اس حوالے سے انہوں نے ریاست کی مستقبل کی ترقی کے لیے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔


26 اپریل سے 10 مئی تک خود شماری کا مرحلہ جاری رہے گا، جس میں شہری اپنی معلومات خود فراہم کریں گے، اس کے بعد 11 مئی سے 9 جون تک مکانات کی فہرست سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا، جبکہ اس پوری مردم شماری کو پہلی بار مکمل طور پر ڈیجیٹل انداز میں انجام دیا جا رہا ہے تاکہ شفافیت، کارکردگی اور اعداد و شمار کی درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔۔


گورنر نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر خود شماری کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ یہ سادہ اور موثر ہے۔ میں تمام شہریوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس میں حصہ لیں اور درست معلومات فراہم کریں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایک جامع اور بہتر منصوبہ بند ریاست کی تعمیر کے لیے عوامی تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔